جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
سٹیپ سکول کیپیٹل کیمپس اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کا ذیشان علی کو چین کے خلائی مشن شین ژو-24 کے ذریعےخلا کی وسعتوں کی جانب سفر پر روانہ ہونے پر مبارکباد پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف سمندری غذا کے برآمد کنندگان اپنی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے مختص کریں، محمد جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بلوچستان میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاک چائنہ تزویراتی شراکت داری اب خلائی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو چکی ، محمد ذیشان علی کی شینژو-24 مشن میں شرکت باہمی اعتماد اور تعاون کی مظہر ہے،پروفیسر احسن اقبال سرگودھایونیورسٹی میں پاکستانی خلابازمحمد ذیشان علی کے چین کے شین ژو24مشن کےذریعے خلا میں پہنچنے کے تاریخی موقع پرخصوصی دستاویزی فلم کی نمائش وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل سٹیپ سکول کیپیٹل کیمپس اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کا ذیشان علی کو چین کے خلائی مشن شین ژو-24 کے ذریعےخلا کی وسعتوں کی جانب سفر پر روانہ ہونے پر مبارکباد پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف سمندری غذا کے برآمد کنندگان اپنی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے مختص کریں، محمد جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بلوچستان میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاک چائنہ تزویراتی شراکت داری اب خلائی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو چکی ، محمد ذیشان علی کی شینژو-24 مشن میں شرکت باہمی اعتماد اور تعاون کی مظہر ہے،پروفیسر احسن اقبال سرگودھایونیورسٹی میں پاکستانی خلابازمحمد ذیشان علی کے چین کے شین ژو24مشن کےذریعے خلا میں پہنچنے کے تاریخی موقع پرخصوصی دستاویزی فلم کی نمائش وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل
قومی خبریں

ایس ڈی پی آئی کے زیراہتمام پائیدار ترقی سے متعلق 29ویں عالمی کانفرنس 2 سے 5 نومبر تک منعقد ہوگی

ایس ڈی پی آئی
ایس ڈی پی آئی

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):پائیدار ترقی سے متعلق پالیسی ادارے (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام 29ویں پائیدار ترقی کانفرنس (ایس ڈی سی) 2 سے 5 نومبر تک علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں منعقد ہوگی جس کا مرکزی موضوع ’’تبدیلی اور غیر یقینی صورتحال کے دور میں ترقی کے تصور پر ازسرنو غور‘‘ ہے۔کانفرنس کے ساتھ چوتھی سسٹین ایبلٹی انویسٹمنٹ ایکسپو بھی منعقد ہوگی، جس کا موضوع ’’لچکدار ترقی کے لیے نظریات، سرمایہ کاری اور مثبت اثرات کو یکجا کرنا‘‘ ہے۔

ایس ڈی پی آئی کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق کانفرنس میں معیشت، ماحولیات اور مساوات کے تین بنیادی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جبکہ ترقیاتی مالیات ان تمام موضوعات کا مشترکہ محور ہوگا۔ اس سلسلے میں قرضوں، ملکی وسائل کو متحرک کرنے، مخلوط مالیاتی نظام اور عالمی مالیاتی ڈھانچے میں عدم مساوات سمیت مختلف امور پر مباحثے اور خصوصی اجلاس منعقد ہوں گے۔کانفرنس میں جنوبی ایشیا میں سرحد پار فضائی اور آبی تحفظ، ابھرتی ہوئی ’’ہیٹ اکانومی‘‘، انفرادی ترقیاتی اہداف، تنازعات سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور گلوبل ساؤتھ کے لیے تعاون کے ماڈل کے طور پر کثیرالجہتی نظام سمیت اہم موضوعات زیر بحث آئیں گے۔

مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تجارت اور ڈیٹا گورننس سمیت جدید ٹیکنالوجی بھی کانفرنس کے مختلف مباحثوں کا حصہ ہوگی۔ اس موقع پر گلوبل ساؤتھ سلوشنز ودآؤٹ بارڈرز (GS-SWB) پلیٹ فارم کا بھی آغاز کیا جائے گا جس کا مقصد مکالمے کو عملی منصوبوں، پالیسی ٹول کٹس اور مالیاتی شراکت داریوں میں تبدیل کرنا ہے۔کانفرنس کا باضابطہ آغازکل پیر کو صبح 9 بج کر 30 منٹ پر افتتاحی اجلاس ’’تبدیلی اور غیر یقینی صورتحال کے دور میں ترقی کے تصور پر ازسرنو غور‘‘ سے ہوگا، جو وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے اشتراک سے منعقد کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال مہمان خصوصی جبکہ بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مشیر پروفیسر ڈاکٹر راشد المہ محمود تیتومیر مہمان اعزاز ہوں گے۔

اس موقع پر دو اشاعتوں ’’سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ان دی ایمرجنگ ورلڈ ڈس آرڈر‘‘ اور ’’جرنل آف ڈویلپمنٹ پالیسی، ریسرچ اینڈ پریکٹس‘‘ کی جلد 10 کی رونمائی بھی کی جائے گی۔اسی روز صبح 11 بج کر 30 منٹ پر ایکسپو کی ایوارڈز تقریب اور افتتاحی فیتہ کاٹنے کی تقریب منعقد ہوگی، جس میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ مہمان خصوصی ہوں گی۔ اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت، سرکلر اکانومی، ڈیجیٹل جدت، صاف توانائی اور تحقیق کے عملی اثرات سمیت سات شعبوں میں پائیداری ایوارڈز دیے جائیں گے جبکہ او آئی سی سی آئی کی رپورٹ بھی جاری کی جائے گی۔

دوپہر کے اجلاس میں بوسٹن یونیورسٹی کے پارڈی اسکول آف گلوبل اسٹڈیز کے ڈین ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر عادل نجم ’’موسمیاتی اقدامات کو مضبوط بنانے: مؤثر عملدرآمد کے لیے ترجیحات اور تجاویز‘‘ کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام اور سدرن وائس کے اشتراک سے اسٹیٹ آف انوائرنمنٹ رپورٹ بھی جاری کی جائے گی۔ دیگر خصوصی اجلاسوں میں جدید زرعی طریقوں کے ذریعے مٹی، پانی اور قدرتی توازن کی بحالی اور سماجی تحفظ و موسمیاتی تبدیلی کے باہمی تعلق پر غور کیا جائے گا۔3 اور 4 نومبر کومعیشت، توانائی، پانی، صحت، گورننس، نوجوانوں، عالمی سیاسی صورتحال، خواتین کو بااختیار بنانے اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف موضوعات پر اجلاس منعقد ہوں گے۔

ان میں جنوبی ایشیا میں توانائی کی منتقلی کے لیے بجلی کے نظام کو مضبوط بنانے، آبی تحفظ، آبی سفارت کاری، علاقائی امن، پاکستان میں تمباکو کے استعمال پر قابو پانے، ہائیڈروجن اکانومی اور بدلتی ہوئی عالمی سیاسی صورتحال کے اثرات جیسے موضوعات شامل ہیں۔ایکسپو کے دوران کارپوریٹ پائیداری کے حوالے سے چھ خصوصی فائر سائیڈ چیٹس بھی منعقد ہوں گی۔’’پاکستان میں موسمیاتی مالیات: تیاری اور درپیش خلا‘‘ کے موضوع پر اجلاس میں پاکستان کلائمیٹ ایکشن ہب اور کنٹری پلیٹ فارمز سے متعلق ڈیش بورڈ کا آغاز کیا جائے گا۔

اس اجلاس کی کلیدی مقرر پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر میجا ڈیروس مورٹینسن ہوں گی۔اسی طرح عالمی ادارہ خوراک اور انٹرنیشنل سینٹر فار انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے ’’آفات کے ساتھ زندگی: خطرات کی تفہیم، پیشگی منصوبہ بندی اور تیاری کے لیے مالی وسائل‘‘ کے موضوع پر اجلاس منعقد ہوگا، جس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے رکن برائے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ادریس محسود کلیدی خطاب کریں گے۔3 نومبر کی شام منعقدہ خصوصی اجلاس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین کو ایس ڈی پی آئی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2026 پیش کیا جائے گا۔

4 نومبر کو اختتامی اجلاس میں 2030 کے بعد سرکلر اکانومی کی جانب منتقلی اور جنوبی ایشیا میں جامع عملی اقدامات کے موضوع پر غور ہوگا، جبکہ انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل انوائرنمنٹ اسٹریٹیجیز کے اشتراک سے سرکلر اکانومی رپورٹ بھی جاری کی جائے گی۔کانفرنس کے آخری روز 5 نومبر کو نجی شعبے کی ترقی اور 2027 کے مالیاتی پالیسی ایجنڈے پر خصوصی اجلاس منعقد ہوگا۔ اس کے بعد پاکستان کے زرعی اور غذائی نظام میں تبدیلی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے ماحول دوست اور موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت رکھنے والی زراعت کے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔

اسی روز سالانہ اسٹیٹ آف رینیوایبل انرجی 2026 رپورٹ کی رونمائی اور مشرق وسطیٰ کے بحران و معاشی صورتحال پر خصوصی اجلاس بھی منعقد ہوگا۔کانفرنس کااختتامی اجلاس ’’ترقی کے لیے اصلاحات کہاں سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں؟‘‘ کے موضوع پر ہوگا، جس میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اسٹیفن ڈرکسن کلیدی خطاب کریں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر سفارشات کا خلاصہ پیش کرنے، شراکت داروں کا شکریہ ادا کرنے اور ایس ڈی پی آئی ایوارڈز سمیت بہترین پویلین ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد ہوگی۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)