جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
سٹیپ سکول کیپیٹل کیمپس اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کا ذیشان علی کو چین کے خلائی مشن شین ژو-24 کے ذریعےخلا کی وسعتوں کی جانب سفر پر روانہ ہونے پر مبارکباد پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف سمندری غذا کے برآمد کنندگان اپنی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے مختص کریں، محمد جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بلوچستان میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاک چائنہ تزویراتی شراکت داری اب خلائی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو چکی ، محمد ذیشان علی کی شینژو-24 مشن میں شرکت باہمی اعتماد اور تعاون کی مظہر ہے،پروفیسر احسن اقبال سرگودھایونیورسٹی میں پاکستانی خلابازمحمد ذیشان علی کے چین کے شین ژو24مشن کےذریعے خلا میں پہنچنے کے تاریخی موقع پرخصوصی دستاویزی فلم کی نمائش وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل سٹیپ سکول کیپیٹل کیمپس اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کا ذیشان علی کو چین کے خلائی مشن شین ژو-24 کے ذریعےخلا کی وسعتوں کی جانب سفر پر روانہ ہونے پر مبارکباد پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف سمندری غذا کے برآمد کنندگان اپنی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے مختص کریں، محمد جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بلوچستان میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاک چائنہ تزویراتی شراکت داری اب خلائی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو چکی ، محمد ذیشان علی کی شینژو-24 مشن میں شرکت باہمی اعتماد اور تعاون کی مظہر ہے،پروفیسر احسن اقبال سرگودھایونیورسٹی میں پاکستانی خلابازمحمد ذیشان علی کے چین کے شین ژو24مشن کےذریعے خلا میں پہنچنے کے تاریخی موقع پرخصوصی دستاویزی فلم کی نمائش وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل
قومی خبریں

اسلام آباد پولیس، ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کا سائبر کرائمز کے خلاف عوامی آگاہی کیلئے مشترکہ فلیگ مارچ

اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پولیس، ٹریفک پولیس، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سائبر کرائمز کے خلاف عوامی آگاہی کے لیے مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد شہریوں کو آن لائن مالی فراڈ، ہراسانی اور دیگر ڈیجیٹل خطرات سے محفوظ رہنے کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا۔
اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پولیس، ٹریفک پولیس، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سائبر کرائمز کے خلاف عوامی آگاہی کے لیے مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد شہریوں کو آن لائن مالی فراڈ، ہراسانی اور دیگر ڈیجیٹل خطرات سے…

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پولیس، ٹریفک پولیس، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سائبر کرائمز کے خلاف عوامی آگاہی کے لیے مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد شہریوں کو آن لائن مالی فراڈ، ہراسانی اور دیگر ڈیجیٹل خطرات سے محفوظ رہنے کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اس مشترکہ اقدام کا مقصد انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال کو فروغ دینا اور شہریوں کو بڑھتے ہوئے سائبر خطرات سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دینا تھا۔آگاہی مہم کے دوران شہریوں کو آن لائن مالی فراڈ، جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، شناخت کی چوری، سائبر ہراسانی اور انٹرنیٹ صارفین کو دھوکہ دینے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے استعمال کردہ دیگر طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے پاس ورڈز، ون ٹائم پاس ورڈز (او ٹی پیز)، بینکنگ تفصیلات اور ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں کیونکہ ان معلومات کا مالی فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے غلط استعمال کیا جا سکتا ہے،انہیں مشکوک لنکس کھولنے سے گریز کرنے، آن لائن معلومات شیئر کرنے سے قبل ان کی تصدیق کرنے اور سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد سے رابطے کے دوران محتاط رہنے کا بھی مشورہ دیا گیا۔

مہم میں سائبر کرائم کی فوری رپورٹنگ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ آن لائن فراڈ، بلیک میلنگ یا ہراسانی کی صورت میں پیغامات، اسکرین شاٹس، لین دین کا ریکارڈ اور دیگر متعلقہ شواہد محفوظ رکھیں۔شہریوں کو مزید ترغیب دی گئی کہ وہ سائبر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے این سی سی آئی اے کے سرکاری شکایتی ذرائع سے رجوع کریں۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)