جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
سٹیپ سکول کیپیٹل کیمپس اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کا ذیشان علی کو چین کے خلائی مشن شین ژو-24 کے ذریعےخلا کی وسعتوں کی جانب سفر پر روانہ ہونے پر مبارکباد پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف سمندری غذا کے برآمد کنندگان اپنی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے مختص کریں، محمد جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بلوچستان میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاک چائنہ تزویراتی شراکت داری اب خلائی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو چکی ، محمد ذیشان علی کی شینژو-24 مشن میں شرکت باہمی اعتماد اور تعاون کی مظہر ہے،پروفیسر احسن اقبال سرگودھایونیورسٹی میں پاکستانی خلابازمحمد ذیشان علی کے چین کے شین ژو24مشن کےذریعے خلا میں پہنچنے کے تاریخی موقع پرخصوصی دستاویزی فلم کی نمائش وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل سٹیپ سکول کیپیٹل کیمپس اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کا ذیشان علی کو چین کے خلائی مشن شین ژو-24 کے ذریعےخلا کی وسعتوں کی جانب سفر پر روانہ ہونے پر مبارکباد پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف سمندری غذا کے برآمد کنندگان اپنی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے مختص کریں، محمد جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بلوچستان میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاک چائنہ تزویراتی شراکت داری اب خلائی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو چکی ، محمد ذیشان علی کی شینژو-24 مشن میں شرکت باہمی اعتماد اور تعاون کی مظہر ہے،پروفیسر احسن اقبال سرگودھایونیورسٹی میں پاکستانی خلابازمحمد ذیشان علی کے چین کے شین ژو24مشن کےذریعے خلا میں پہنچنے کے تاریخی موقع پرخصوصی دستاویزی فلم کی نمائش وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل
قومی خبریں

صحافیوں کو دھمکیوں، تشدد، ہراسانی اور قتل جیسے سنگین جرائم سے محفوظ رکھنا ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے،بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صحافیوں کو دھمکیوں، تشدد، ہراسانی اور قتل جیسے سنگین جرائم سے محفوظ رکھنا ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اتوار کو اپنے پیغام میں انہوں نے زور دیا کہ صحافیوں کے خلاف جرائم پر خاموشی یامجرموں کو سزا سے بچنے دینا درحقیقت سچ، انصاف اور عوام کے حقِ آگاہی کو خاموش کرنے کے مترادف ہے۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ صحافی عوام تک حقائق پہنچانے، طاقت کے ایوانوں کا احتساب کرنے اور معاشرے میں شعور و آگاہی پیدا کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کا قانون کی گرفت سے بچ نکلنا آزادیٔ صحافت، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 1973 کا متفقہ آئین ہر شہری کو آزادیٔ اظہار کا بنیادی حق فراہم کرتا ہے اور اس حق کا تحفظ ایک جمہوری ریاست کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے پہلے دورِ حکومت میں ان سیاہ قوانین کا خاتمہ کیا تھا جو آزادیٔ صحافت کو دبانے اور پریس کی آواز خاموش کرنے کے لیے استعمال ہوتے رہے۔ یہ تاریخی اقدام اس عزم کا اظہار تھا کہ جمہوریت میں اختلافِ رائے اور آزادصحافت کے لیے جگہ ناگزیر ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادیٔ صحافت، آزادیٔ اظہار اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، کیونکہ آزاد صحافت کے بغیر نہ جمہوریت مضبوط ہو سکتی ہے اور نہ ہی عوام کو باخبر اور بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)