اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین شاہ کے بڑے بھائی مسعود حسین شاہ ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے اپنے تعزیتی پیغام میں طاہر حسین شاہ اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے انتقال کو اہلِ خانہ کے لیے بڑا صدمہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کی ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور طاہر حسین شاہ سمیت اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبرِ جمیل کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



