جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
سٹیپ سکول کیپیٹل کیمپس اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کا ذیشان علی کو چین کے خلائی مشن شین ژو-24 کے ذریعےخلا کی وسعتوں کی جانب سفر پر روانہ ہونے پر مبارکباد پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف سمندری غذا کے برآمد کنندگان اپنی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے مختص کریں، محمد جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بلوچستان میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاک چائنہ تزویراتی شراکت داری اب خلائی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو چکی ، محمد ذیشان علی کی شینژو-24 مشن میں شرکت باہمی اعتماد اور تعاون کی مظہر ہے،پروفیسر احسن اقبال سرگودھایونیورسٹی میں پاکستانی خلابازمحمد ذیشان علی کے چین کے شین ژو24مشن کےذریعے خلا میں پہنچنے کے تاریخی موقع پرخصوصی دستاویزی فلم کی نمائش وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل سٹیپ سکول کیپیٹل کیمپس اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کا ذیشان علی کو چین کے خلائی مشن شین ژو-24 کے ذریعےخلا کی وسعتوں کی جانب سفر پر روانہ ہونے پر مبارکباد پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف سمندری غذا کے برآمد کنندگان اپنی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے مختص کریں، محمد جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بلوچستان میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاک چائنہ تزویراتی شراکت داری اب خلائی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو چکی ، محمد ذیشان علی کی شینژو-24 مشن میں شرکت باہمی اعتماد اور تعاون کی مظہر ہے،پروفیسر احسن اقبال سرگودھایونیورسٹی میں پاکستانی خلابازمحمد ذیشان علی کے چین کے شین ژو24مشن کےذریعے خلا میں پہنچنے کے تاریخی موقع پرخصوصی دستاویزی فلم کی نمائش وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل
قومی خبریں

گوانگژو میں پاکستان کے قونصل جنرل یاسر اقبال بٹ کا 140ویں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے میں پاکستانی پویلین کا دورہ، پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی بڑھانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ

قونصل جنرل یاسر اقبال بٹ
قونصل جنرل یاسر اقبال بٹ

گوانگژو۔1نومبر (اے پی پی):گوانگژو میں پاکستان کے قونصل جنرل یاسر اقبال بٹ نے تجارتی و سرمایہ کاری کے قونصلر محمد عمران کے ہمراہ 140ویں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے (کینٹن فیئر) کے تیسرے مرحلے کے دوران پاکستانی پویلین کا دورہ کیااور نمائش کنندگان سے ملاقاتیں کیں ۔ گوانگژو میں پاکستانی قونصل خانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ عالمی تجارتی میلہ صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگژو میں واقع کینٹن فیئر کمپلیکس میں منعقد ہو رہا ہے۔ دورے کے دوران قونصل جنرل نے پاکستانی نمائش کنندگان سے ملاقاتیں کیں،پیش کردہ مصنوعات کا جائزہ لیا اور میلے میں ان کی شرکت، بین الاقوامی خریداروں کی دلچسپی اور کاروباری امکانات کے بارے تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی کاروباری نمائندوں نے بین الاقوامی خریداروں کی جانب سے ملنے والے مثبت ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہیں کاروباری روابط اور برآمدی آرڈرز کے حصول کے حوالے سے حوصلہ افزا مواقع میسر آئے ہیں۔ قونصل جنرل یاسراقبال بٹ نے پاکستانی برآمد کنندگان کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان عالمی تجارتی نمائشوں میں ان کی شرکت کو آسان بنانے اور پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی بڑھانے کے لیے اپنی معاونت جاری رکھے گی۔ اس موقع پر قونصل جنرل نے کینٹن فیئر کو دنیا کی سب سے بڑی اور بااثر بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ممتاز پاکستانی کاروباری اداروں کی شرکت عالمی تجارت کے اس اہم پلیٹ فارم پر ان کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس نوعیت کی مسلسل اور مؤثر شرکت سے پاکستان کی برآمدات میں تنوع پیدا کرنے، عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی موجودگی مستحکم بنانے اور ملکی برآمدات میں اضافے میں مدد ملے گی۔ 140ویں کینٹن فیئر میں مجموعی طور پر 38 پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، جن میں سے 18 کمپنیوں کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی معاونت حاصل ہے۔ پاکستانی ادارے مختلف شعبوں کی مصنوعات متعارف کرا رہے ہیں، جن میں باورچی خانے کے استعمال کی اشیا، گھریلو ٹیکسٹائل، کھیلوں کا سامان اور ملبوسات، جلد اور صحت کی نگہداشت سے متعلق مصنوعات اور اسٹیشنری شامل ہیں۔

مصنوعات کی یہ وسیع اقسام پاکستان کی صنعتی و تجارتی صلاحیت اور برآمدی امکانات کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس سال منعقد ہونے والا 140واں کینٹن فیئر خصوصی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ اس عالمی تجارتی نمائش کے قیام کی 70ویں سالگرہ اور پاکستان و چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے۔ پاکستان کی اس نمائش میں شرکت دونوں دوست ممالک کے دیرینہ اقتصادی و تجارتی تعلقات اور تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)