جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
سٹیپ سکول کیپیٹل کیمپس اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کا ذیشان علی کو چین کے خلائی مشن شین ژو-24 کے ذریعےخلا کی وسعتوں کی جانب سفر پر روانہ ہونے پر مبارکباد پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف سمندری غذا کے برآمد کنندگان اپنی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے مختص کریں، محمد جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بلوچستان میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاک چائنہ تزویراتی شراکت داری اب خلائی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو چکی ، محمد ذیشان علی کی شینژو-24 مشن میں شرکت باہمی اعتماد اور تعاون کی مظہر ہے،پروفیسر احسن اقبال سرگودھایونیورسٹی میں پاکستانی خلابازمحمد ذیشان علی کے چین کے شین ژو24مشن کےذریعے خلا میں پہنچنے کے تاریخی موقع پرخصوصی دستاویزی فلم کی نمائش وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل سٹیپ سکول کیپیٹل کیمپس اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کا ذیشان علی کو چین کے خلائی مشن شین ژو-24 کے ذریعےخلا کی وسعتوں کی جانب سفر پر روانہ ہونے پر مبارکباد پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف سمندری غذا کے برآمد کنندگان اپنی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے مختص کریں، محمد جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بلوچستان میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاک چائنہ تزویراتی شراکت داری اب خلائی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو چکی ، محمد ذیشان علی کی شینژو-24 مشن میں شرکت باہمی اعتماد اور تعاون کی مظہر ہے،پروفیسر احسن اقبال سرگودھایونیورسٹی میں پاکستانی خلابازمحمد ذیشان علی کے چین کے شین ژو24مشن کےذریعے خلا میں پہنچنے کے تاریخی موقع پرخصوصی دستاویزی فلم کی نمائش وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل
قومی خبریں

چیئرمین سی ڈی اے کا کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سہیل اشرف نے کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کر کے تعمیراتی کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا اور منصوبے پر جاری ترقیاتی سرگرمیوں کی رفتار کا معائنہ کیا۔اتوار کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دی گئی کہ 31 اکتوبر 2026 تک صرف 22 روز میں منصوبے کا 85 فیصد کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ شدید بارش اور خراب موسمی حالات کے باعث دو روز تک تعمیراتی سرگرمیاں جاری نہ رکھی جا سکیں تاہم اس عارضی تعطل کے باوجود منصوبے پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور اسے مقررہ 30 روزہ مدت کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔

منصوبے پر ہونے والی نمایاں پیش رفت متعلقہ ٹیموں کی لگن، عزم اور مسلسل محنت کا مظہر ہے۔یہ منصوبہ وفاقی دارالحکومت میں جدید انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے وژن اور ان کے شروع کردہ “محسن اسپیڈ” اقدام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے اور اسلام آباد کے مجموعی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کا افتتاح وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کیا تھاجبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس منصوبے کو 30 روز کے اندر مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ وفاقی وزیر داخلہ کے وژن کے مطابق اور چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی قیادت اور براہ راست نگرانی میں اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ مقررہ مدت میں تکمیل کے عزم کو پورا کیا جا سکے۔

دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے متعلقہ افسران، انجینئرز اور تعمیراتی ٹیموں کو ہدایت کی کہ کام کی موجودہ رفتار برقرار رکھی جائے، دستیاب وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے اور باقی ماندہ کام مقررہ 30 روزہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے تعمیراتی معیار، حفاظتی انتظامات اور کام کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔شہریوں کی جانب سے سی ڈی اے کی تیز رفتار ترقیاتی کاوشوں اور کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے پر ہونے والی نمایاں پیش رفت کو بھرپور سراہا گیا ہے۔ شہریوں نے تعمیراتی سرگرمیوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوامی سہولت اور آسانی کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کے عزم کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔کشمیر چوک انڈر پاس سی ڈی اے کا ایک اہم بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ ہے جس کا مقصد ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا، ٹریفک کے دباؤ اور رش میں کمی لانا اور شہریوں کو آمدورفت کی بہتر اور ہموار سہولیات فراہم کرنا ہے۔

منصوبے کی تکمیل سے روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو نمایاں سہولت میسر آئے گی اور اسلام آباد کی سڑکوں کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔شدید بارش کے باعث دو روز تک کام معطل رہنے کے باوجود صرف 22 روز میں منصوبے کا 85 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سی ڈی اے کشمیر چوک انڈر پاس منصوبے کو اعلان کردہ 30 روزہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد کو ایک مزید ترقی یافتہ، خوبصورت، صاف ستھرا، سرسبز، ماحولیاتی طور پر پائیدار اور سیاحت دوست جدید دارالحکومت بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اتھارٹی شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری، شہری سہولیات میں اضافے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)