جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
سٹیپ سکول کیپیٹل کیمپس اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کا ذیشان علی کو چین کے خلائی مشن شین ژو-24 کے ذریعےخلا کی وسعتوں کی جانب سفر پر روانہ ہونے پر مبارکباد پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف سمندری غذا کے برآمد کنندگان اپنی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے مختص کریں، محمد جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بلوچستان میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاک چائنہ تزویراتی شراکت داری اب خلائی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو چکی ، محمد ذیشان علی کی شینژو-24 مشن میں شرکت باہمی اعتماد اور تعاون کی مظہر ہے،پروفیسر احسن اقبال سرگودھایونیورسٹی میں پاکستانی خلابازمحمد ذیشان علی کے چین کے شین ژو24مشن کےذریعے خلا میں پہنچنے کے تاریخی موقع پرخصوصی دستاویزی فلم کی نمائش وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل سٹیپ سکول کیپیٹل کیمپس اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی کا ذیشان علی کو چین کے خلائی مشن شین ژو-24 کے ذریعےخلا کی وسعتوں کی جانب سفر پر روانہ ہونے پر مبارکباد پاکستان خلا کی پُرامن تحقیق اور استعمال کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف سمندری غذا کے برآمد کنندگان اپنی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے مختص کریں، محمد جنید انوار چوہدری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بلوچستان میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پاک چائنہ تزویراتی شراکت داری اب خلائی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو چکی ، محمد ذیشان علی کی شینژو-24 مشن میں شرکت باہمی اعتماد اور تعاون کی مظہر ہے،پروفیسر احسن اقبال سرگودھایونیورسٹی میں پاکستانی خلابازمحمد ذیشان علی کے چین کے شین ژو24مشن کےذریعے خلا میں پہنچنے کے تاریخی موقع پرخصوصی دستاویزی فلم کی نمائش وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل
قومی خبریں

صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان خطوط کا تبادلہ، خلائی تعاون میں تاریخی کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):صدرمملکت آصف علی زرداری اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے دونوں ملکوں کے خلائی تعاون میں تاریخی سنگ میل کے حصول پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے خطوط کا تبادلہ کیا ہے، یہ تاریخی کامیابی شین ژو خلائی جہاز کے ذریعے پاکستانی خلا باز کی چین کے خلائی سٹیشن کے لیے پہلی خلائی پرواز کی صورت میں حاصل ہوئی ہے جس کے نتیجے میں وہ چین کے خلائی سٹیشن میں داخل ہونے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بن گئے ہیں۔

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر شی جن پنگ کے نام اپنے خط میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس تاریخی کامیابی پر چین کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی اور چین کے انسانی خلائی پرواز کے پروگرام میں پاکستان کو پہلے غیر ملکی شراکت دار کے طور پر منتخب کرنے پر گہرے تشکر کا اظہار کیا۔صدرمملکت نے اس مشترکہ تعاون کو ممکن بنانے میں چین کی خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے)اور ایسٹروناٹ سینٹر آف چائنا کی قابل قدر معاونت، پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کی غیر معمولی پیش رفت کے ساتھ ساتھ خلا کی پرامن تلاش اور استعمال میں بین الاقوامی تعاون کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام باہمی ترقی، مشترکہ مواقع اور اجتماعی پیش رفت کی بنیاد پر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کے قیام کے وژن کی عملی تصویر ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو اس تاریخی کامیابی پر بے حد فخر ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ دوستی، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کا ایک اور روشن ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے)اور پاکستان کے سپارکو کے درمیان تعاون نے سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے نئے امکانات پیدا کیے ہیں۔صدر مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ کامیابی نوجوان پاکستانی نسلوں کو سائنسی تحقیق، جدت اور تکنیکی ترقی کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے کی ترغیب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر یہ سنگ میل مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے اور خلائی سائنس، تحقیق، تکنیکی جدت اور استعداد کار میں اضافے کے شعبوں میں تعاون کو نئی تحریک فراہم کرے گا۔

صدر مملکت آصف آصف علی زرداری کے نام اپنے خط میں چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستانی خلا باز کی چین کے شین ژو خلائی جہاز کے ذریعے کامیاب خلائی پرواز پر پاکستان کی حکومت اور عوام، دونوں ممالک کے خلا بازوں اور خلائی صنعت سے وابستہ ان کی ٹیموں کو مبارکباد پیش کی، اس کامیابی کے نتیجے میں پاکستانی خلا باز چین کے خلائی سٹیشن میں داخل ہونے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بن گئے ہیں۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ پاکستان اور چین ہمہ موسمی آزمودہ تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں اور دونوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد گزشتہ 75 برسوں کے دوران ان کی دوستی چٹان کی طرح مضبوط اور ناقابل شکست رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کائنات کی تسخیر کے سفر میں دونوں ملکوں کے خلا بازوں کا ایک ساتھ آگے بڑھنا ان کی گہری اور دیرینہ دوستی کا عملی ثبوت اور دوطرفہ تعاون کا نیا اور اہم ثمر ہے۔

صدر شی جن پنگ نے کہا کہ کائنات لامحدود ہے اس لیے اس کے کھوج کا سفر کبھی ختم نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ چین کا خلائی سٹیشن (سی ایس ایس)امن، دوستی اور تعاون کا ایک سفینہ ہے، چین پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر بیرونی خلا کے پرامن استعمال کے اصول کو سربلند رکھنے، بین الاقوامی خلائی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور عالمی خلائی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے تیار ہے تاکہ خلائی تحقیق کے ثمرات سے پوری انسانیت زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکے۔ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان تہنیتی خطوط کا تبادلہ اس تاریخی کامیابی پر پاکستان اور چین کے مشترکہ فخر کی عکاسی اور پاکستان چین دوستی کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی اور خلا کی پرامن تلاش کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے دونوں ممالک کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)