منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی بابا گورو نانک کے یوم ولادت پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد راولپنڈی کینٹ بورڈ کی دو خالی عمارتوں کو طبی سہولیات کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ او آئی سی کامسٹیک اور الغزالی یونیورسٹی کراچی کا تحقیق، ابھرتی ٹیکنالوجیز، حلال سائنس، علمی تبادلوں اور سائنس دانوں و مذہبی سکالرز کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور برازیل کے درمیان ایک ارب ڈالر سے زائد کی تجارت کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں، رانا تنویر حسین مظفر گڑھ میں بیٹا پیدا نہ ہونے پر دو کمسن بیٹیوں کا قتل انسانیت سوز اور ناقابل برداشت عمل ہے، شیری رحمان نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس سی او فالو اَپ کمیٹی کا اجلاس لاہور قلندرز نے سری لنکن اسٹار کمندو مینڈس کو 6 کروڑ 38 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائن کر لیا پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون، ثالثی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق بابا گورو نانک دیو جی کا پیغام امن، مساوات، محبت اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ ،حقوق کا تحفظ ریاست اور معاشرے کی ذمہ داری ہے، سردار ایاز صادق چیئرمین پاکستان علماء کونسل کی نوجوانوں سے سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات کا مقابلہ کرنے، فرقہ وارانہ تقسیم مسترد کرنے اور عالم اسلام کے اتحاد کیلئے پاکستان کے کردار کی حمایت کی اپیل ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی بابا گورو نانک کے یوم ولادت پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد راولپنڈی کینٹ بورڈ کی دو خالی عمارتوں کو طبی سہولیات کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ او آئی سی کامسٹیک اور الغزالی یونیورسٹی کراچی کا تحقیق، ابھرتی ٹیکنالوجیز، حلال سائنس، علمی تبادلوں اور سائنس دانوں و مذہبی سکالرز کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور برازیل کے درمیان ایک ارب ڈالر سے زائد کی تجارت کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں، رانا تنویر حسین مظفر گڑھ میں بیٹا پیدا نہ ہونے پر دو کمسن بیٹیوں کا قتل انسانیت سوز اور ناقابل برداشت عمل ہے، شیری رحمان نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس سی او فالو اَپ کمیٹی کا اجلاس لاہور قلندرز نے سری لنکن اسٹار کمندو مینڈس کو 6 کروڑ 38 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائن کر لیا پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون، ثالثی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق بابا گورو نانک دیو جی کا پیغام امن، مساوات، محبت اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ ،حقوق کا تحفظ ریاست اور معاشرے کی ذمہ داری ہے، سردار ایاز صادق چیئرمین پاکستان علماء کونسل کی نوجوانوں سے سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات کا مقابلہ کرنے، فرقہ وارانہ تقسیم مسترد کرنے اور عالم اسلام کے اتحاد کیلئے پاکستان کے کردار کی حمایت کی اپیل ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی
قومی خبریں

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی بابا گورو نانک کے یوم ولادت پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بابا گورو نانک کے یوم ولادت کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بابا گورو نانک کی تعلیمات امن، محبت، مساوات، رواداری اور انسانیت کی خدمت کا آفاقی پیغام دیتی ہیں۔

ان کی تعلیمات آج بھی ایک پرامن، ہم آہنگ اور روادار معاشرے کی تشکیل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بابا گورو نانک کی مقدس سرزمین اور سکھ برادری کے تاریخی و مذہبی ورثے کا امین ہے۔ ننکانہ صاحب اور کرتارپور بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کی روشن مثالیں ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان آنے والے تمام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ حکومت اور پارلیمان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، مذہبی آزادی اور تمام مذاہب کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

 

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)