منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
راولپنڈی کینٹ بورڈ کی دو خالی عمارتوں کو طبی سہولیات کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ او آئی سی کامسٹیک اور الغزالی یونیورسٹی کراچی کا تحقیق، ابھرتی ٹیکنالوجیز، حلال سائنس، علمی تبادلوں اور سائنس دانوں و مذہبی سکالرز کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور برازیل کے درمیان ایک ارب ڈالر سے زائد کی تجارت کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں، رانا تنویر حسین مظفر گڑھ میں بیٹا پیدا نہ ہونے پر دو کمسن بیٹیوں کا قتل انسانیت سوز اور ناقابل برداشت عمل ہے، شیری رحمان نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس سی او فالو اَپ کمیٹی کا اجلاس لاہور قلندرز نے سری لنکن اسٹار کمندو مینڈس کو 6 کروڑ 38 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائن کر لیا پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون، ثالثی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق بابا گورو نانک دیو جی کا پیغام امن، مساوات، محبت اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ ،حقوق کا تحفظ ریاست اور معاشرے کی ذمہ داری ہے، سردار ایاز صادق چیئرمین پاکستان علماء کونسل کی نوجوانوں سے سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات کا مقابلہ کرنے، فرقہ وارانہ تقسیم مسترد کرنے اور عالم اسلام کے اتحاد کیلئے پاکستان کے کردار کی حمایت کی اپیل ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی، موبی لنک بینک سمیت پانچ بینکوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا راولپنڈی کینٹ بورڈ کی دو خالی عمارتوں کو طبی سہولیات کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ او آئی سی کامسٹیک اور الغزالی یونیورسٹی کراچی کا تحقیق، ابھرتی ٹیکنالوجیز، حلال سائنس، علمی تبادلوں اور سائنس دانوں و مذہبی سکالرز کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور برازیل کے درمیان ایک ارب ڈالر سے زائد کی تجارت کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں، رانا تنویر حسین مظفر گڑھ میں بیٹا پیدا نہ ہونے پر دو کمسن بیٹیوں کا قتل انسانیت سوز اور ناقابل برداشت عمل ہے، شیری رحمان نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس سی او فالو اَپ کمیٹی کا اجلاس لاہور قلندرز نے سری لنکن اسٹار کمندو مینڈس کو 6 کروڑ 38 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائن کر لیا پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون، ثالثی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق بابا گورو نانک دیو جی کا پیغام امن، مساوات، محبت اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ ،حقوق کا تحفظ ریاست اور معاشرے کی ذمہ داری ہے، سردار ایاز صادق چیئرمین پاکستان علماء کونسل کی نوجوانوں سے سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات کا مقابلہ کرنے، فرقہ وارانہ تقسیم مسترد کرنے اور عالم اسلام کے اتحاد کیلئے پاکستان کے کردار کی حمایت کی اپیل ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی، موبی لنک بینک سمیت پانچ بینکوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا
قومی خبریں

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون، ثالثی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق

اعظم نذیر تارڑ
اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی و قانونی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے دونوں ممالک کی اعلیٰ عدالتوں اور عدالتی اداروں کے درمیان براہ راست روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، ججز کے درمیان تجربات کا تبادلہ عدالتی نظام کو مزید موثر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکیہ کی اعلیٰ عدلیہ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس کی قیادت صدر کورٹ آف کیسیشن ترکیہ عمر کرکز کر رہے تھے۔

ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی و قانونی تعاون کے فروغ، اعلیٰ عدلیہ کے اداروں کے درمیان روابط، ثالثی و آربیٹریشن اور عدالتی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ پاکستان میں ثالثی اور آربیٹریشن کے فروغ کے لیے انٹرنیشنل میڈی ایشن اینڈ آربیٹریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ پاکستان اس شعبے میں ترکیہ کے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چیف جسٹس اور ترکیہ کی اعلیٰ عدلیہ کے سربراہ کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت پر عمل درآمد کے لیے وزارت قانون مکمل معاونت فراہم کرے گی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے عدالتی تجربات سے استفادہ کرنے اور اپنے تجربات کا تبادلہ کرنے کا خواہاں ہے۔ ملاقات میں عدالتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے بھی دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو اور اعلیٰ عدالتی عہدیداران بھی شریک تھے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)