منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
پشاور کے پارکس کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر آزادی اظہار اور شہریوں کی عزت و وقار کے تحفظ کے درمیان آئینی توازن ناگزیر ہے، وفاقی وزیرقانون بابا گرو نانک کی تعلیمات محبت، امن اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں،کرتار پور راہداری مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی روشن مثال ہے، حمزہ شہباز وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا بھارت میں ایس سی او تہذیبی مکالمے کے دوران ہمایوں کے مقبرے اور لال قلعے کا دورہ ایس سی او کانفرنس کے موقع پر پاکستان کے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا دورہ بھارت اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کا موقف قابل تحسین ہے، غلام محمد صفی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے آر سی ڈی پی کے نئے قرضوں پر پابندی ختم کر دی وزیراعظم کی زیرصدارت ایف بی آر امور پر جائزہ اجلاس، بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر سمارٹ سکیننگ سسٹم کو جلد فعال بنانے،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی ٹیکس بے ضابطگیوں پر کارروائی کی ہدایت پاکستان کے تاریخی خلائی مشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل، احسن اقبال کی میڈیا بریفنگ میں شرکت، پاکستانی خلا نورد محمد ذیشان علی کو مبارک باد وزیر مملکت برائے داخلہ نے کالعدم تحریک کی کور کمیٹی کے رکن اور فیلڈ میں موجود کارندوں کے درمیان دو مبینہ آڈیو کالز میڈیا کے سامنے پیش کر دیں پاکستان کی سلامتی و استحکام سب سے مقدم ہے ، چیئرمین پاکستان علما کونسل پاکستان خلائی تحقیق اور مشترکہ سائنسی ترقی کے میدان میں تاریخ رقم کرنے کی تیاری کر رہا ہے ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سیاسی استحکام کے لئے ہماری توجہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے عوامی خدمت اور عملی اقدامات پر مرکوز ہونی چاہیے، عطاء اللہ تارڑ پشاور کے پارکس کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر آزادی اظہار اور شہریوں کی عزت و وقار کے تحفظ کے درمیان آئینی توازن ناگزیر ہے، وفاقی وزیرقانون بابا گرو نانک کی تعلیمات محبت، امن اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں،کرتار پور راہداری مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی روشن مثال ہے، حمزہ شہباز وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا بھارت میں ایس سی او تہذیبی مکالمے کے دوران ہمایوں کے مقبرے اور لال قلعے کا دورہ ایس سی او کانفرنس کے موقع پر پاکستان کے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا دورہ بھارت اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کا موقف قابل تحسین ہے، غلام محمد صفی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے آر سی ڈی پی کے نئے قرضوں پر پابندی ختم کر دی وزیراعظم کی زیرصدارت ایف بی آر امور پر جائزہ اجلاس، بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر سمارٹ سکیننگ سسٹم کو جلد فعال بنانے،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی ٹیکس بے ضابطگیوں پر کارروائی کی ہدایت پاکستان کے تاریخی خلائی مشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل، احسن اقبال کی میڈیا بریفنگ میں شرکت، پاکستانی خلا نورد محمد ذیشان علی کو مبارک باد وزیر مملکت برائے داخلہ نے کالعدم تحریک کی کور کمیٹی کے رکن اور فیلڈ میں موجود کارندوں کے درمیان دو مبینہ آڈیو کالز میڈیا کے سامنے پیش کر دیں پاکستان کی سلامتی و استحکام سب سے مقدم ہے ، چیئرمین پاکستان علما کونسل پاکستان خلائی تحقیق اور مشترکہ سائنسی ترقی کے میدان میں تاریخ رقم کرنے کی تیاری کر رہا ہے ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سیاسی استحکام کے لئے ہماری توجہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے عوامی خدمت اور عملی اقدامات پر مرکوز ہونی چاہیے، عطاء اللہ تارڑ
قومی خبریں

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی مخدوم سید علی رضا گیلانی مرحوم کی رسمِ قل میں شرکت

:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

ملتان۔ 22 نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے کزن مخدوم سید علی رضا گیلانی مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ رسمِ فاتحہ خوانی و قل خوانی میں شرکت کی۔ تقریب اتوار کو مرحوم کی رہائش گاہ المصطفیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔تقریب میں رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی، مرحوم کے صاحبزادے سید کبیر گیلانی، خاندان کے افراد، سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

اس موقع پر علامہ مظہر سعید کاظمی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی، جبکہ معروف ثنا خواں حمید نواز، وحید نواز اور سعید نواز نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پنجاب علامہ فاروق خان سعیدی نے خصوصی خطاب بھی کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم کے صاحبزادے سید کبیر مصطفیٰ گیلانی کی دستار بندی کی ۔ فاتحہ خوانی و قل خوانی میں دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابو الحسن گیلانی، مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی، سید احمد مجتبیٰ گیلانی، مخدوم راجن بخش گیلانی، مخدوم جاوید ہاشمی ، معین اسلام بخاری، مخدوم سید غلام مصطفیٰ شاہ گیلانی،

مخدوم سید عامر گیلانی، مخدوم حسن رضا گیلانی، مخدوم سید عمران الحسن گیلانی، مخدوم طفیل محی الدین گیلانی، مخدوم سید شفاعت گیلانی، مخدوم غوث انور گیلانی، مخدوم ڈاکٹر غوث عالم گیلانی، مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، سید محسن گیلانی، سید حسنین گیلانی، سید ہادی گیلانی، شان صدرالدین گیلانی، علی اسد گیلانی، محمد عمران گیلانی، محمد ابراہیم گیلانی، نواب حامد حیات خاکوانی، خواجہ رضوان عالم، راؤ ساجد علی، خواجہ مقبول مصطفیٰ، محمد اشرف قریشی، قاری عبدالروف قریشی، ملک شہزاد، ملک قدیر کھوکھر، آصف رسول اعوان، نعیم خان اور محمد زبیر سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)