منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی، موبی لنک بینک سمیت پانچ بینکوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا، افتخار علی ملک محکمہ زراعت پنجاب نے شہد کی مکھیوں ودیگر مفید حشرات کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں مسلح تحریک چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، وزیر مملکت برائے داخلہ کی پریس کانفرنس لاہور کو 2027 میں ایس سی او اور ای سی او کی جانب سے سیاحت و ثقافت کے عالمی مرکز کا اعزاز ملنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ بلوچستان کا نوجوان میرٹ، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی دھارے میں شامل ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ صوبے میں کینسر کے علاج کی سہولیات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، وزیر صحت پنجاب چیچہ وطنی،محکمہ ماحولیات تعلیمی اداروں میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آگاہی سیمینار سرگودھا میں دفعہ 144نافذ، اجتماعات، جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی ممنوع قرار یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں انٹرنیشنل ریسرچ اینڈ انوویشن کانگریس 2026 کا انعقاد، 20 ممالک کے محققین اور ماہرین کی شرکت پشاور کے پارکس کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈیجیٹل میڈیا کوذمہ داری سے کام لینا ہوگا، دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری چار ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت نمایاں کارکردگی، موبی لنک بینک سمیت پانچ بینکوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا یو بی جی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا، افتخار علی ملک محکمہ زراعت پنجاب نے شہد کی مکھیوں ودیگر مفید حشرات کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں مسلح تحریک چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، وزیر مملکت برائے داخلہ کی پریس کانفرنس لاہور کو 2027 میں ایس سی او اور ای سی او کی جانب سے سیاحت و ثقافت کے عالمی مرکز کا اعزاز ملنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ بلوچستان کا نوجوان میرٹ، شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی دھارے میں شامل ہوسکتا ہے، وزیر اعلیٰ صوبے میں کینسر کے علاج کی سہولیات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، وزیر صحت پنجاب چیچہ وطنی،محکمہ ماحولیات تعلیمی اداروں میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آگاہی سیمینار سرگودھا میں دفعہ 144نافذ، اجتماعات، جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی ممنوع قرار یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں انٹرنیشنل ریسرچ اینڈ انوویشن کانگریس 2026 کا انعقاد، 20 ممالک کے محققین اور ماہرین کی شرکت پشاور کے پارکس کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر
قومی خبریں

آزادی اظہار اور شہریوں کی عزت و وقار کے تحفظ کے درمیان آئینی توازن ناگزیر ہے، وفاقی وزیرقانون

وفاقی وزیرقانون
وفاقی وزیرقانون

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے اور شہریوں کی عزت و وقار کے تحفظ کے درمیان آئینی توازن برقرار رکھنا ناگزیر ہے، ڈیجیٹل دور میں جھوٹی خبریں چند سیکنڈ میں پھیل جاتی ہیں اور ان کے اثرات دیرپا ہوتے ہیں جبکہ ایک بار غلط خبر پھیلنے کے بعد اس کے نقصانات کا ازالہ مشکل ہو جاتا ہے۔

ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور پوسٹ ٹروتھ کے دور سے متعلق بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکلز 4، 9 اور 14 شہریوں کی جان، آزادی، عزت اور وقار کے تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں جبکہ آرٹیکلز 19 اور 19-اے کے تحت آزادی اظہار رائے اور معلومات تک رسائی کے حقوق قانون کے تابع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے ساتھ شہریوں کی نجی زندگی اور ساکھ کا تحفظ بھی ضروری ہے۔ سوشل میڈیا کے دور میں معلومات کی تیز رفتار ترسیل کے باعث جھوٹے اور نقصان دہ مواد کے اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے 18 ماہ کی مشاورت کے بعد سوشل میڈیا کے ضابطہ جاتی فریم ورک میں اصلاحات متعارف کرائیں۔ سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام اور پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) میں ترامیم ڈیجیٹل تحفظ کے لیے اہم اقدامات ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جھوٹے، ہتک آمیز اور نقصان دہ مواد کے تدارک کی ذمہ داری سے مبرا نہیں ہو سکتے۔سوشل میڈیا کمپنیوں کو بادی النظر میں جھوٹا اور نقصان دہ مواد فوری ہٹانے کے لیے موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر بچے، خاتون اور شہری کے لیے محفوظ ڈیجیٹل ماحول یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)