نئی دہلی۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے بھارت میں ایس سی او تہذیبی مکالمے کے دوران ہمایوں کے مقبرے اور لال قلعے کا دورہ کیا۔ ترجمان وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق ڈاکٹر مصدق ملک نے نئی دہلی میں تاریخی مقامات ہمایوں کے مقبرے اور لال قلعے کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈاکٹر مصدق ملک نے برصغیر کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کا مشاہدہ کیا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



