اتوار، 29 نومبر 2026
تازہ ترین
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا قومی مسائل کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات اور اتفاق رائے پر زور لوک میلہ 2026 ،بلوچستان پویلین میں صوبے کی ثقافت، روایتی دستکاری اور فنون کا شاندار مظاہرہ بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں تین گاڑیوں کے درمیان تصادم، 20 سالہ نوجوان جاں بحق، 14 سالہ لڑکی سمیت 5 زخمی گلگت بلتستان کے تین اضلاع میں ہیپاٹائٹس سی کی مفت اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولت دستیاب وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا اتحادی جماعتوں کے تعاون سے قومی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اظہار نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت فاضل چینی کی برآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس پی اے آر سی نے مونگ پھلی کی کاشت کے لیے جدید پریسیژن پلانٹر متعارف کرا دیا ملائیشیا کے جوآخم چواہ سی اے ایس انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فاتح قرار سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ون ویلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار بی ایف اے کی نےغیر محفوظ خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف کارروائیاں، بیکنگ یونٹ و کیفے سیل گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد کی ملاقات ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں صوبائی سیکرٹریز کے وفد کا گوادر پورٹ کا دورہ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا قومی مسائل کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات اور اتفاق رائے پر زور لوک میلہ 2026 ،بلوچستان پویلین میں صوبے کی ثقافت، روایتی دستکاری اور فنون کا شاندار مظاہرہ بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں تین گاڑیوں کے درمیان تصادم، 20 سالہ نوجوان جاں بحق، 14 سالہ لڑکی سمیت 5 زخمی گلگت بلتستان کے تین اضلاع میں ہیپاٹائٹس سی کی مفت اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولت دستیاب وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا اتحادی جماعتوں کے تعاون سے قومی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اظہار نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت فاضل چینی کی برآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس پی اے آر سی نے مونگ پھلی کی کاشت کے لیے جدید پریسیژن پلانٹر متعارف کرا دیا ملائیشیا کے جوآخم چواہ سی اے ایس انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فاتح قرار سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ون ویلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار بی ایف اے کی نےغیر محفوظ خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف کارروائیاں، بیکنگ یونٹ و کیفے سیل گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد کی ملاقات ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں صوبائی سیکرٹریز کے وفد کا گوادر پورٹ کا دورہ
بین الاقوامی خبریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور بمباری ، چار فلسطینی شہید ، متعدد زخمی

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ
غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ

مقبوضہ بیت المقدس۔1نومبر (اے پی پی):غزہ میں اسرائیلی فوج کی گولی باری اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شہری وائل مسلم کچھ دن پہلے غربی شہر غزہ میں برج الوحدہ نے قریب ہونے والی اسرائیلی بمباری میں شدید زخمی ہوئے تھے، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے مغرب میں واقع ابراج طیبہ کے قریب ایک اسرائیلی ڈرون طیارے کے حملے میں شہری محمد کامل مصلح شہید اور دیگر افراد زخمی ہو گئے۔اسی طرح غربی شہر غزہ میں واقع الشاطی کیمپ پر اسرائیلی ڈرون کی بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔وسطی غزہ کی پٹی کے المغازی کیمپ کے مشرق میں قابض افواج کی فائرنگ سے پانچ شہری زخمی ہو گئے۔

اس کے علاوہ، اسرائیلی "کواڈ کاپٹر” ڈرونز نے المغازی کیمپ کے مشرق میں واقع دوار ابو ناموس پر دھماکہ خیز بم گرائے۔ گزشتہ روز وسطی غزہ کی پٹی کے النصيرات کیمپ کے شمال میں پاور پلانٹ کے قریب ایک اسرائیلی ڈرون کے فضائی حملے میں شہری ضیاء ابو الروس شہید ہو گئے۔ شہری عرفات العرعير سابقہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں آئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے، جس میں غربی جنوبی شہر غزہ کے تل الهوى محلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے توپ خانے نے وسطی غزہ کی پٹی کے البريج کیمپ کے شمال اور شمالی غزہ کی پٹی میں کمال عدوان ہسپتال کے قریب واقع العلمی علاقے پر گولہ باری کی۔اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے شہر خان یونس کے شمال مشرق میں شدید فائرنگ کی۔

غزہ کی پٹی میں وزارتِ صحت کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی نسل کشی کے بعد سے اسرائیلی جارحیت کے متاثرین کی مجموعی تعداد 74,570 شہدااور 175,808 زخمیوں تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے واضح کیا کہ 10 اکتوبر 2025کو جنگ بندی کے بعد سے شہداء کی تعداد 1,574 شہداء اور 5,687 زخمی ہوچکے تک پہنچ گئی ہے، جب کہ ملبے تلے سے نکالے جانے والے شہداء کے جسدِ خاکی کی تعداد 845 ہو چکی ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)