اتوار، 29 نومبر 2026
تازہ ترین
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا قومی مسائل کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات اور اتفاق رائے پر زور لوک میلہ 2026 ،بلوچستان پویلین میں صوبے کی ثقافت، روایتی دستکاری اور فنون کا شاندار مظاہرہ بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں تین گاڑیوں کے درمیان تصادم، 20 سالہ نوجوان جاں بحق، 14 سالہ لڑکی سمیت 5 زخمی گلگت بلتستان کے تین اضلاع میں ہیپاٹائٹس سی کی مفت اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولت دستیاب وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا اتحادی جماعتوں کے تعاون سے قومی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اظہار نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت فاضل چینی کی برآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس پی اے آر سی نے مونگ پھلی کی کاشت کے لیے جدید پریسیژن پلانٹر متعارف کرا دیا ملائیشیا کے جوآخم چواہ سی اے ایس انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فاتح قرار سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ون ویلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار بی ایف اے کی نےغیر محفوظ خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف کارروائیاں، بیکنگ یونٹ و کیفے سیل گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد کی ملاقات ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں صوبائی سیکرٹریز کے وفد کا گوادر پورٹ کا دورہ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا قومی مسائل کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات اور اتفاق رائے پر زور لوک میلہ 2026 ،بلوچستان پویلین میں صوبے کی ثقافت، روایتی دستکاری اور فنون کا شاندار مظاہرہ بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں تین گاڑیوں کے درمیان تصادم، 20 سالہ نوجوان جاں بحق، 14 سالہ لڑکی سمیت 5 زخمی گلگت بلتستان کے تین اضلاع میں ہیپاٹائٹس سی کی مفت اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولت دستیاب وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا اتحادی جماعتوں کے تعاون سے قومی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اظہار نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت فاضل چینی کی برآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس پی اے آر سی نے مونگ پھلی کی کاشت کے لیے جدید پریسیژن پلانٹر متعارف کرا دیا ملائیشیا کے جوآخم چواہ سی اے ایس انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فاتح قرار سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ون ویلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار بی ایف اے کی نےغیر محفوظ خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف کارروائیاں، بیکنگ یونٹ و کیفے سیل گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد کی ملاقات ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں صوبائی سیکرٹریز کے وفد کا گوادر پورٹ کا دورہ
بلوچستان

بی ایف اے کی نےغیر محفوظ خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف کارروائیاں، بیکنگ یونٹ و کیفے سیل

بی ایف اے کی نےغیر محفوظ خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف کارروائیاں، بیکنگ یونٹ و کیفے سیل

کوئٹہ۔ 28 نومبر (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے) نے ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ پر غیر معیاری اور غیر محفوظ خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف خصوصی کارروائی کرتے ہوئے ایک بیکنگ یونٹ اور ایک کیفے کے پروسیسنگ ایریا کو سیل جبکہ7 مختلف فوڈ مراکز پر جرمانے عائد کر دیئے ، کارروائی کے دوران متعدد مراکز کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے جبکہ بغیر لائسنس کاروبار کرنے والے 3 یونٹس کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ہفتہ کو ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز بلوچستان فوڈ اتھارٹی کاشف زبیر کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف مارٹس، بیکریوں، بیکنگ یونٹس، کیفے، ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال، غیر معیاری اسٹوریج، زائد المعیاد اشیائ ، غیر خوراکی رنگوں کے استعمال، خراب چکن کی تازہ اشیاء کے ساتھ اسٹوریج اور فوڈ سیفٹی ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا۔

معائنے کے دوران ایک سپر مارٹ سے مصنوعات پر خود ساختہ تاریخِ تیاری اور معیاد ختم ہونے کی تاریخ درج کرنے کے لیے استعمال ہونے والی جعلی مہریں بھی برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئیں۔ متعدد مراکز میں کھلے کوڑے دان، گندے برتن، غیر محفوظ غذائی اجزائ ، کیڑوں سے بچاو کے ناقص انتظامات اور ورکرز کی جانب سے حفاظتی لباس کے استعمال میں غفلت بھی سامنے آئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز کاشف زبیر کا کہنا تھا کہ خوراک کے معیار اور عوامی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباری مراکز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ خصوصاً بیکریوں، ریسٹورنٹس اور فوڈ پروسیسنگ یونٹس میں صفائی، معیاری خام مال، درست لیبلنگ اور محفوظ اسٹوریج کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنانا لازمی ہے۔کاشف زبیر نے مزید کہا کہ تمام فوڈ بزنس آپریٹرز بلوچستان فوڈ اتھارٹی سے لائسنس حاصل کرنے اور مقررہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر خلاف ورزیوں پر جرمانوں، سیلنگ اور دیگر قانونی اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ڈائریکٹر آپریشنز کے مطابق عوام کو محفوظ، معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں انسپکشن اور قانونی کارروائیوں کا سلسلہ مزید موثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)