راولپنڈی۔28نومبر (اے پی پی):بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں تین کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک 14 سالہ لڑکی سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ سیکٹر ای ایکسٹینشن میں ڈولفن چوک کے قریب پیش آیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عبداللہ حبیب کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ایک زخمی کو بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال جبکہ چار کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا۔ جاں بحق نوجوان کی میت راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



