اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے قومی پروگرام برائے خاتمہ ہیپاٹائٹس سی کے تحت گلگت بلتستان کے تین اضلاع نگر، غذر اور ہنزہ میں ہیپاٹائٹس سی کی مفت اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔وزارت قومی صحت، ضوابط و رابطہ نے تینوں اضلاع کےرہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج کے لیے اپنے قریبی نامزد اسکریننگ مراکز سے رجوع کریں اور مفت سہولیات سے استفادہ کریں۔
وزارت نے عوام سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان سہولیات سے متعلق معلومات اپنے اہل خانہ اور مقامی برادریوں تک پہنچائیں تاکہ عوامی آگاہی اور اسکریننگ کے دائرہ کار کو وسیع کیا جا سکے۔یہ اقدام ملک بھر میں ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ، مفت ٹیسٹنگ اور علاج تک رسائی بڑھا کر اس مرض کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



