پیر، 30 نومبر 2026
تازہ ترین
سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ جیت لیا نوجوان پاکستانی کرکٹرز کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان، آئندہ سال رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ اے سی سی چیمپئنز کپ کے نام سے ہوگا، محسن نقوی پاکستان معاشی استحکام کی جانب ایک اور مثبت قدم اٹھا رہا ہے، دانیال چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا بنگلہ دیش سے آئے صحافیوں کے وفد کا خیرمقدم، ہم کئی سال سے آپ کے منتظر تھے، آپ اپنے گھر آئے ہیں، لاہور شہر کھلے دل سے آپ کو خوش آمدید کہتا ہے، عطاء اللہ تارڑ ایچ ایس اے اور پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پیشہ ورانہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ملکی معیشت کو مضبوط بنانے، مقامی کاروبار کو عالمی سپلائی چین سے منسلک کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پاکستانی برانڈز کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانا ضروری ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد لوک میلہ میں (کل) گلگت بلتستان کی موسیقی کی محفل سجے گی قاضی فاؤنڈیشن 15 ہزار امریکی ڈالر مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں8 پاکستانی کھلاڑی کوالیفائنگ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم عوامی رائے جاننے کا ذریعہ ہے، طارق فضل چوہدری 18ویں برانڈ آف دی ایئر ایوارڈز کی تقریب، پاکستان عالمی برانڈنگ کا مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، مقررین اختیار ولی خان کا ملکی خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے مؤثر نظامِ حکمرانی متعارف کرانے پر زور چین کے شین ژو 23 خلائی جہاز کی خلائی اسٹیشن سے کامیاب علیحدگی، تین خلاباز زمین پر واپسی کے لیے روانہ سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ جیت لیا نوجوان پاکستانی کرکٹرز کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان، آئندہ سال رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ اے سی سی چیمپئنز کپ کے نام سے ہوگا، محسن نقوی پاکستان معاشی استحکام کی جانب ایک اور مثبت قدم اٹھا رہا ہے، دانیال چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا بنگلہ دیش سے آئے صحافیوں کے وفد کا خیرمقدم، ہم کئی سال سے آپ کے منتظر تھے، آپ اپنے گھر آئے ہیں، لاہور شہر کھلے دل سے آپ کو خوش آمدید کہتا ہے، عطاء اللہ تارڑ ایچ ایس اے اور پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پیشہ ورانہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ملکی معیشت کو مضبوط بنانے، مقامی کاروبار کو عالمی سپلائی چین سے منسلک کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پاکستانی برانڈز کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانا ضروری ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد لوک میلہ میں (کل) گلگت بلتستان کی موسیقی کی محفل سجے گی قاضی فاؤنڈیشن 15 ہزار امریکی ڈالر مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں8 پاکستانی کھلاڑی کوالیفائنگ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم عوامی رائے جاننے کا ذریعہ ہے، طارق فضل چوہدری 18ویں برانڈ آف دی ایئر ایوارڈز کی تقریب، پاکستان عالمی برانڈنگ کا مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، مقررین اختیار ولی خان کا ملکی خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے مؤثر نظامِ حکمرانی متعارف کرانے پر زور چین کے شین ژو 23 خلائی جہاز کی خلائی اسٹیشن سے کامیاب علیحدگی، تین خلاباز زمین پر واپسی کے لیے روانہ
قومی خبریں

نوجوان پاکستانی کرکٹرز کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان، آئندہ سال رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ اے سی سی چیمپئنز کپ کے نام سے ہوگا، محسن نقوی

نوجوان پاکستانی کرکٹرز کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان، آئندہ سال رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ اے سی سی چیمپئنز کپ کے نام سے ہوگا، محسن نقوی

لاہور۔30نومبر (اے پی پی):صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے فائنل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی نوجوان کرکٹرز کے لیے 5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کوئی میچ نہیں ہاری۔ فائنل میں شکست کے باوجود نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی قابلِ فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کرکٹرز کی عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں پی سی بی کی جانب سے 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔صدر اے سی سی نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا دونوں ٹیموں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کیا اور کوئی میچ نہیں ہارا، فائنل ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلہ تھا، دونوں ٹیموں نے عمدہ کرکٹ کھیلی۔

محسن نقوی نے قطر کرکٹ بورڈ کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس مرتبہ ٹورنامنٹ کے انتظامات، شائقین کی تعداد اور مجموعی ماحول میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ کراؤڈ اور اسٹیڈیم کے انتظامات قابلِ تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ قطر میں مزید کرکٹ ٹورنامنٹس منعقد ہونے چاہئیں تاکہ کرکٹ کو فروغ ملے اور اسٹیڈیم میں مزید سرمایہ کاری کی جا سکے۔

مستقبل میں مختلف نوعیت کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لیے بھی تجاویز پیش کی جائیں گی۔صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے اعلان کیا کہ آئندہ سال یہ ٹورنامنٹ اے سی سی چیمپئنز کپ (ACC Champions Cup) کے نام سے منعقد کیا جائے گا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)