پیر، 30 نومبر 2026
تازہ ترین
سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ جیت لیا نوجوان پاکستانی کرکٹرز کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان، آئندہ سال رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ اے سی سی چیمپئنز کپ کے نام سے ہوگا، محسن نقوی پاکستان معاشی استحکام کی جانب ایک اور مثبت قدم اٹھا رہا ہے، دانیال چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا بنگلہ دیش سے آئے صحافیوں کے وفد کا خیرمقدم، ہم کئی سال سے آپ کے منتظر تھے، آپ اپنے گھر آئے ہیں، لاہور شہر کھلے دل سے آپ کو خوش آمدید کہتا ہے، عطاء اللہ تارڑ ایچ ایس اے اور پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پیشہ ورانہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ملکی معیشت کو مضبوط بنانے، مقامی کاروبار کو عالمی سپلائی چین سے منسلک کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پاکستانی برانڈز کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانا ضروری ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد لوک میلہ میں (کل) گلگت بلتستان کی موسیقی کی محفل سجے گی قاضی فاؤنڈیشن 15 ہزار امریکی ڈالر مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں8 پاکستانی کھلاڑی کوالیفائنگ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم عوامی رائے جاننے کا ذریعہ ہے، طارق فضل چوہدری 18ویں برانڈ آف دی ایئر ایوارڈز کی تقریب، پاکستان عالمی برانڈنگ کا مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، مقررین اختیار ولی خان کا ملکی خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے مؤثر نظامِ حکمرانی متعارف کرانے پر زور چین کے شین ژو 23 خلائی جہاز کی خلائی اسٹیشن سے کامیاب علیحدگی، تین خلاباز زمین پر واپسی کے لیے روانہ سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ جیت لیا نوجوان پاکستانی کرکٹرز کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان، آئندہ سال رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ اے سی سی چیمپئنز کپ کے نام سے ہوگا، محسن نقوی پاکستان معاشی استحکام کی جانب ایک اور مثبت قدم اٹھا رہا ہے، دانیال چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا بنگلہ دیش سے آئے صحافیوں کے وفد کا خیرمقدم، ہم کئی سال سے آپ کے منتظر تھے، آپ اپنے گھر آئے ہیں، لاہور شہر کھلے دل سے آپ کو خوش آمدید کہتا ہے، عطاء اللہ تارڑ ایچ ایس اے اور پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پیشہ ورانہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ملکی معیشت کو مضبوط بنانے، مقامی کاروبار کو عالمی سپلائی چین سے منسلک کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے پاکستانی برانڈز کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانا ضروری ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد لوک میلہ میں (کل) گلگت بلتستان کی موسیقی کی محفل سجے گی قاضی فاؤنڈیشن 15 ہزار امریکی ڈالر مینز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں8 پاکستانی کھلاڑی کوالیفائنگ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم عوامی رائے جاننے کا ذریعہ ہے، طارق فضل چوہدری 18ویں برانڈ آف دی ایئر ایوارڈز کی تقریب، پاکستان عالمی برانڈنگ کا مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، مقررین اختیار ولی خان کا ملکی خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے مؤثر نظامِ حکمرانی متعارف کرانے پر زور چین کے شین ژو 23 خلائی جہاز کی خلائی اسٹیشن سے کامیاب علیحدگی، تین خلاباز زمین پر واپسی کے لیے روانہ
قومی خبریں

18ویں برانڈ آف دی ایئر ایوارڈز کی تقریب، پاکستان عالمی برانڈنگ کا مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، مقررین

اے ڈی سی ریونیو سرگودھا کی زیرِ صدارت تنازعات کمیٹی کا اجلاس ، 22 کیسز ٹریبونل کو بھجوانے کی منظوری

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان میں عالمی سطح کا برانڈنگ مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، مضبوط پاکستانی برانڈز ملکی معیشت کو مستحکم بنانے، عالمی منڈیوں میں مسابقت بڑھانے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔اتوار کو 18ویں برانڈ آف دی ایئر ایوارڈز 2026 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات و امور خیبر پختونخوا، برانڈز فاؤنڈیشن کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ راشد عالم اور دیگر مقررین نے کہا کہ برانڈز کسی بھی ملک کا قیمتی معاشی اثاثہ ہوتے ہیں جو صارفین کا اعتماد بڑھانے، سرمایہ کاری کے فروغ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عالمی منڈیوں تک رسائی میں مدد دیتے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مضبوط پاکستانی برانڈز کی ترقی سے مقامی کاروباری اداروں کو عالمی سپلائی چین سے منسلک کرنے اور پائیدار معاشی ترقی کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مسلسل 18 سال سے ایوارڈز کے انعقاد پر برانڈز فاؤنڈیشن کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ راشد عالم اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے ایوارڈ حاصل کرنے والے برانڈز کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابیاں برسوں کی محنت، کاروباری صلاحیت، جدت اور صارفین کے اعتماد کا نتیجہ ہیں۔ پاکستانی برانڈز کی عالمی سطح پر پذیرائی سے ملک کی شناخت اور صنعتی و کاروباری صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات و امور خیبر پختونخوا نے برانڈز فاؤنڈیشن کے 18 سالہ سفر کو پاکستانی برانڈز اورکاروباری شخصیات کو عالمی منڈیوں میں متعارف کرانے کےحوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ تقریب میں تقریباً 150 برانڈز کو ایوارڈز دیے گئے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور مالی سال 2027-28 کے آئندہ وفاقی بجٹ میں کاروباری افراد کے لیے ریلیف اور مراعات کی فراہمی سمیت ملک میں صنعتی ترقی کے فروغ پر توجہ دی جائے گی۔شیخ راشد عالم نے کہا کہ دنیا تیزی سے جیو اکنامکس کی جانب بڑھ رہی ہے، جہاں مضبوط برانڈز اور جدید کاروباری ادارے قومی معاشی طاقت اور عالمی مسابقت کے تعین میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے سام سنگ، ایمازون اور ایپل جیسی عالمی کمپنیوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ معروف برانڈز معاشی ترقی اور اپنے ممالک کی عالمی ساکھ مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

برانڈز فاؤنڈیشن کے صدر کنور ایم دلشاد نے فاؤنڈیشن کی قیادت اور ٹیم، بالخصوص شیخ راشد عالم کو اس کامیاب سفر کے 18 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔چیف پیٹرن حاجی ایم رفیق پردیسی نے عالمی معیشت میں برانڈنگ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی منڈیوں کے تناظر میں پاکستانی برانڈز کے پاس بین الاقوامی سطح پر اپنی موجودگی بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

پیٹرن مجتبیٰ عباسی نے بھی برانڈز فاؤنڈیشن کی مختلف مراحل میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی برانڈز کے معیار، جدت، کاروباری صلاحیت اور عالمی معیارات کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں انہیں عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانے میں اہم ثابت ہوں گی۔مقررین نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ حکومت، نجی شعبے اور صنعتی حلقوں کے درمیان مسلسل تعاون سے پاکستان کی برانڈنگ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے، عالمی سپلائی چین میں ملک کی پوزیشن مستحکم کرنے اور پائیدار معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)