اتوار، 29 نومبر 2026
تازہ ترین
سپریم کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بین الاقوامی عدالتی کانفرنس میں شرکت،پناہ گزینوں کے تحفظ، نقل مکانی کے قوانین اور بین الاقوامی تحفظ سے متعلق قانونی چیلنجز بارے تبادلہ خیال کیا نوجوان اپنے علم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ملکی ترقی اور معاشرے کی بہتری کے لیے بروئے کار لائیں، سید یوسف رضا گیلانی پاکستانی عوام اور پارلیمان فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی ،ان کے حق خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں،سردار ایاز صادق پاکستان فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ، پائیدار اور جامع حل کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیر توانائی سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد کی ملاقات ، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری، ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر ، نیشنل گرڈ کی توسیع و جدید کاری اور مالیاتی امور بارے تبادلہ خیال کیا وزیر تعلیم بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس، یونیورسٹیوں میں یکساں قواعد و ضوابط سے متعلق امور کا جائزہ لیا محکمہ جنگلی حیات پنجاب کا کریک ڈائون،غیر قانونی شکار و تجارت میں ملوث8 ملزمان گرفتار سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنا ہمارا اہم ہدف تھا، کامیابی سے ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے، غازی غوری واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کی محکمہ صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے زیر اہتمام اجلاس میں شرکت ،درپیش مسائل سے آگاہ کیا قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کی ڈی پی او سیالکوٹ سے ملاقات، پولیس کی عوامی آگاہی مہمات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب کا دورہ میانی ڈسپوزل سائٹ ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا سپریم کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بین الاقوامی عدالتی کانفرنس میں شرکت،پناہ گزینوں کے تحفظ، نقل مکانی کے قوانین اور بین الاقوامی تحفظ سے متعلق قانونی چیلنجز بارے تبادلہ خیال کیا نوجوان اپنے علم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ملکی ترقی اور معاشرے کی بہتری کے لیے بروئے کار لائیں، سید یوسف رضا گیلانی پاکستانی عوام اور پارلیمان فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی ،ان کے حق خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں،سردار ایاز صادق پاکستان فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ، پائیدار اور جامع حل کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیر توانائی سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد کی ملاقات ، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری، ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر ، نیشنل گرڈ کی توسیع و جدید کاری اور مالیاتی امور بارے تبادلہ خیال کیا وزیر تعلیم بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس، یونیورسٹیوں میں یکساں قواعد و ضوابط سے متعلق امور کا جائزہ لیا محکمہ جنگلی حیات پنجاب کا کریک ڈائون،غیر قانونی شکار و تجارت میں ملوث8 ملزمان گرفتار سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنا ہمارا اہم ہدف تھا، کامیابی سے ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے، غازی غوری واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کی محکمہ صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے زیر اہتمام اجلاس میں شرکت ،درپیش مسائل سے آگاہ کیا قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کی ڈی پی او سیالکوٹ سے ملاقات، پولیس کی عوامی آگاہی مہمات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب کا دورہ میانی ڈسپوزل سائٹ ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
بین الاقوامی خبریں

امریکی خاتون اول کا روس اور یوکرین میں انسانی ہمدردی کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار، خاندانوں کو دوبارہ ملانے کی کوششیں جاری

ملانیا ٹرمپ
ملانیا ٹرمپ

واشنگٹن ۔28نومبر (اے پی پی):امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں اور بچھڑے ہوئے خاندانوں کو دوبارہ ملانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔خبر رساں ادارے تاس کے مطابق ملانیا ٹرمپ نے ’ایکس‘ پرجاری پوسٹ میں کہا کہ وہ انسانی ہمدردی کے کاموں اور خاندانوں کے دوبارہ ملاپ کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر بچے کا اپنے والدین سے دوبارہ ملنا دنیا کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔رپورٹ کے مطابق 25 نومبر کو روس کی صدارتی کمشنر برائے حقوق اطفال ماریا لووا بیلووا نے روس اور یوکرین میں بچوں کو ان کے خاندانوں سے ملانے کی کوششوں پر ملانیا ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا تھا۔ملانیا ٹرمپ نے 20 نومبر کو فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ کرسمس (25 دسمبر) تک روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کا نیا معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

انہوں نے یوکرین کے علاقے خیرسون کے شہر الیوشکی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائی کو بھی بڑی کامیابی قرار دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے آخر میں ملانیا ٹرمپ کی معاونت سے ماسکو اور کیف نے الیوشکی میں انسانی امدادی کارروائی کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔

اس سلسلے میں 27 اکتوبر کو ماسکو کے وقت کے مطابق صبح چار بجے روسی افواج نے خیرسون کے محاذ پر عارضی جنگ بندی نافذ کی۔30 اکتوبر کو علاقے کے رہائشیوں میں کئی درجن ٹن انسانی امداد تقسیم کی گئی جبکہ وہاں سے منتقل ہونے کے خواہشمند افراد کو روس کے دیگر علاقوں یا یوکرین جانے کی اجازت دی گئی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)