سیالکوٹ۔ 29 نومبر (اے پی پی):سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب دانش افضال نے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ڈی پی قیصر رضا اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل پی ڈی پی (ایم یو)عمر فاروق کے ہمراہ میانی ڈسپوزل سائٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ، ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر انجینئرنگ اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت میانی ڈسپوزل سائٹ پر جاری ترقیاتی کاموں، تعمیراتی پیش رفت اور منصوبے کے تکنیکی امور پر بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے منصوبے میں شفافیت اور پائیداری پر سمجھوتہ نہ کرنے اور منصوبہ بروقت مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



