اتوار، 29 نومبر 2026
تازہ ترین
سپریم کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بین الاقوامی عدالتی کانفرنس میں شرکت،پناہ گزینوں کے تحفظ، نقل مکانی کے قوانین اور بین الاقوامی تحفظ سے متعلق قانونی چیلنجز بارے تبادلہ خیال کیا نوجوان اپنے علم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ملکی ترقی اور معاشرے کی بہتری کے لیے بروئے کار لائیں، سید یوسف رضا گیلانی پاکستانی عوام اور پارلیمان فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی ،ان کے حق خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں،سردار ایاز صادق پاکستان فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ، پائیدار اور جامع حل کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیر توانائی سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد کی ملاقات ، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری، ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر ، نیشنل گرڈ کی توسیع و جدید کاری اور مالیاتی امور بارے تبادلہ خیال کیا وزیر تعلیم بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس، یونیورسٹیوں میں یکساں قواعد و ضوابط سے متعلق امور کا جائزہ لیا محکمہ جنگلی حیات پنجاب کا کریک ڈائون،غیر قانونی شکار و تجارت میں ملوث8 ملزمان گرفتار سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنا ہمارا اہم ہدف تھا، کامیابی سے ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے، غازی غوری واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کی محکمہ صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے زیر اہتمام اجلاس میں شرکت ،درپیش مسائل سے آگاہ کیا قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کی ڈی پی او سیالکوٹ سے ملاقات، پولیس کی عوامی آگاہی مہمات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب کا دورہ میانی ڈسپوزل سائٹ ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا سپریم کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بین الاقوامی عدالتی کانفرنس میں شرکت،پناہ گزینوں کے تحفظ، نقل مکانی کے قوانین اور بین الاقوامی تحفظ سے متعلق قانونی چیلنجز بارے تبادلہ خیال کیا نوجوان اپنے علم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ملکی ترقی اور معاشرے کی بہتری کے لیے بروئے کار لائیں، سید یوسف رضا گیلانی پاکستانی عوام اور پارلیمان فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی ،ان کے حق خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں،سردار ایاز صادق پاکستان فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ، پائیدار اور جامع حل کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیر توانائی سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد کی ملاقات ، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری، ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر ، نیشنل گرڈ کی توسیع و جدید کاری اور مالیاتی امور بارے تبادلہ خیال کیا وزیر تعلیم بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس، یونیورسٹیوں میں یکساں قواعد و ضوابط سے متعلق امور کا جائزہ لیا محکمہ جنگلی حیات پنجاب کا کریک ڈائون،غیر قانونی شکار و تجارت میں ملوث8 ملزمان گرفتار سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنا ہمارا اہم ہدف تھا، کامیابی سے ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے، غازی غوری واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کی محکمہ صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے زیر اہتمام اجلاس میں شرکت ،درپیش مسائل سے آگاہ کیا قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کی ڈی پی او سیالکوٹ سے ملاقات، پولیس کی عوامی آگاہی مہمات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب کا دورہ میانی ڈسپوزل سائٹ ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
پنجاب

محکمہ جنگلی حیات پنجاب کا کریک ڈائون،غیر قانونی شکار و تجارت میں ملوث8 ملزمان گرفتار

وائلڈ لائف رینجرز
وائلڈ لائف رینجرز

لاہور۔29نومبر (اے پی پی):محکمہ جنگلی حیات پنجاب کے غیر قانونی شکار اور جنگلی جانوروں و پرندوں کی تجارت کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران وائلڈ لائف رینجرز نے اڑیال کے شکاری سمیت 8 شکاری گرفتار کرکے ان سے 10 جنگلی پرندے بازیاب کرالئے، جال ضبط، 4 شکاریوں کو1 لاکھ 15 ہزار روپے جرمانہ، 1 ملزم حوالہ پولیس جبکہ 3 کے خلاف ایف آئی آرز درج کرادی گئیں۔

ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع جہلم ارشد ناز نے اڑیال کے مطلوب شکاری کےخلاف سیشن کورٹ میں موثر پیروی کرکے ضمانت خارج کروائی اوربذریعہ پولیس گرفتار کروا کے حوالات بھجوادیا۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجر قصور نے جنگلی پرندوں کی غیر قانونی نیٹنگ اور تجارت میں ملوث 1 شکاری گرفتار کرکے اس سے 2جوڑے را طوطے، 1 جوڑا کاٹھے طوطے،2 فینسی برڈز،2 بٹیر اور پنجرے برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا اور اس کیخلاف مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرادی۔

اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر مظفرگڑھ طارق عباس کھوسہ نے سانڈھے کا تیل فروخت کرنے والا1 ملزم موقع پر گرفتار کے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ڈی جی خان کاشف حمید ن تیتراور بٹیر کی غیر قانونی نیٹنگ اور تجارت میں ملوث4 شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 3 کو مجموعی طور پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ 1 کےخلاف ایف آئی آر درج کرادی۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر بھکر طارق خان نے بٹیر کی غیر قانونی نیٹنگ میں مصروف 1 ملزم موقع پر گرفتار کر کے اس سے 1 جال برآمد کر لیا اور 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے کیس نمٹا دیا۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)