اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 37 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 52 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 47 ہزار 100 کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 39 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 46 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 49 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 44 ہزار 400 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 40 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 33 ہزار 500 کیوسک،سکھر بیراج میں پانی کی آمد 34 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 200 کیوسک،کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 8 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 14 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 300 کیوسک اورپنجند بیراج میں پانی کی آمد 4 ہزار 900 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1471.45 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.733 ملین ایکڑفٹ ہے۔منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1172.30 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.690 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.00 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.212 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



