اتوار، 29 نومبر 2026
تازہ ترین
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا قومی مسائل کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات اور اتفاق رائے پر زور لوک میلہ 2026 ،بلوچستان پویلین میں صوبے کی ثقافت، روایتی دستکاری اور فنون کا شاندار مظاہرہ بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں تین گاڑیوں کے درمیان تصادم، 20 سالہ نوجوان جاں بحق، 14 سالہ لڑکی سمیت 5 زخمی گلگت بلتستان کے تین اضلاع میں ہیپاٹائٹس سی کی مفت اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولت دستیاب وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا اتحادی جماعتوں کے تعاون سے قومی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اظہار نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت فاضل چینی کی برآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس پی اے آر سی نے مونگ پھلی کی کاشت کے لیے جدید پریسیژن پلانٹر متعارف کرا دیا ملائیشیا کے جوآخم چواہ سی اے ایس انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فاتح قرار سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ون ویلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار بی ایف اے کی نےغیر محفوظ خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف کارروائیاں، بیکنگ یونٹ و کیفے سیل گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد کی ملاقات ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں صوبائی سیکرٹریز کے وفد کا گوادر پورٹ کا دورہ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا قومی مسائل کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات اور اتفاق رائے پر زور لوک میلہ 2026 ،بلوچستان پویلین میں صوبے کی ثقافت، روایتی دستکاری اور فنون کا شاندار مظاہرہ بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں تین گاڑیوں کے درمیان تصادم، 20 سالہ نوجوان جاں بحق، 14 سالہ لڑکی سمیت 5 زخمی گلگت بلتستان کے تین اضلاع میں ہیپاٹائٹس سی کی مفت اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولت دستیاب وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا اتحادی جماعتوں کے تعاون سے قومی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اظہار نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت فاضل چینی کی برآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس پی اے آر سی نے مونگ پھلی کی کاشت کے لیے جدید پریسیژن پلانٹر متعارف کرا دیا ملائیشیا کے جوآخم چواہ سی اے ایس انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فاتح قرار سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ون ویلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار بی ایف اے کی نےغیر محفوظ خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف کارروائیاں، بیکنگ یونٹ و کیفے سیل گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد کی ملاقات ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں صوبائی سیکرٹریز کے وفد کا گوادر پورٹ کا دورہ
بین الاقوامی خبریں

اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ نے بی۔ 57 پلس کا دائرہ کار یورپ تک بڑھا دیا

اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ
اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ

استنبول۔2نومبر (اے پی پی):اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ (آئی سی سی ڈی)نے بی۔ 57 پلس کا دائرہ کار یورپ تک بڑھا دیا ،چیمبر نے اپنے بی 57۔ پلس اقدام کے یورپی یورپی چیپٹر کا آغاز کر دیا جس کی پہلی سرگرمیاں آنے والے ہفتوں میں برسلز میں منعقد ہوں گی۔آئی سی سی ڈی کے صدر عبداللہ صالح کامل نے استنبول میں بزنس لیڈرز سمٹ کے دوسرے ایڈیشن کے افتتاح کے موقع پر یورپی چیپٹر کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رکن ممالک کی کاروباری برادریوں اور یورپ میں ان کے ہم منصبوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اصل چیلنج اس صلاحیت کو ایسی سرمایہ کاری، منصوبوں اور شراکت داریوں میں تبدیل کرنا ہے جو ہمارے مشترکہ مفادات کی تکمیل کریں۔ انہوں نے ان سرمائے، وسائل، منڈیوں اور انسانی صلاحیتوں کا حوالہ دیا جو ان کے بقول اسلامی دنیا کو ایک زیادہ بااثر معاشی قوت بنا سکتے ہیں۔آئی سی سی ڈی کی جانب سے’’دی گریٹ کنورجنس‘‘کے موضوع کے تحت منعقدہ یہ سربراہی اجلاس اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کی ’’معاشی و تجارتی تعاون کے لیے قائمہ کمیٹی‘‘ (COMCEC) کے 42ویں اجلاس کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

ترک وزیر تجارت عمر بولات نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔آئی سی سی ڈی نے بی۔ 57 پلس کا آغاز 2025 میں ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز کی براہِ راست نگرانی میں کیا تھا۔ اس کا مقصد OIC کے 57 رکن ممالک کے کاروباری رہنمائوں اور دنیا بھر میں ان کے ہم منصبوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور ان کے درمیان ہونے والی بات چیت کو دیرپا اثرات کی حامل سرمایہ کاری اور شراکت داریوں میں تبدیل کرنا ہے۔

’’بزنس لیڈرز سمٹ‘‘ اس اقدام کا سالانہ اجتماع ہے۔آئی سی سی ڈی کے صدر عبداللہ صالح کامل نے یورپی چیپٹر کی تیاریوں میں تعاون کرنے پر ’’یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈٹی ایکسچینجز آف ترکیہ‘‘ (TOBB) اور اس کے صدر رفعت حصارجیکلیوگلو کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی برسلز میں یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈٹی ایکسچینجز آف ترکیہ کے احاطے میں بی۔ 57 پلس کا ایک مخصوص دفتر قائم کیا جائے گا۔اس سربراہی اجلاس سے قبل ایک ہفتہ ’’مصالحت اور ثالثی کے ذریعے تجارتی تنازعات کے حل‘‘کے لیے مختص کیا گیا تھا جس میں OIC ممالک کے علاوہ برطانیہ، امریکا اور کینیڈا کے مراکز نے بھی شرکت کی۔

آئی سی سی ڈی کے صدر نے کہا کہ اس طرح کا تعاون غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹوں میں سے ایک کو دور کرتا ہے، خاص طور پر کم ترقی یافتہ ممالک کے حوالے سے۔ کاروباری ماحول پر اعتماد سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی بنیاد ہے۔کسی بھی اقدام کا پیمانہ وہ منصوبے اور سرمایہ کاری ہے جو اسے زمین پر فراہم کرتا ہے۔ تمام صنعتوں کا انضمام ایک ضرورت بن گیا ہے اور لاجسٹکس کے انضمام سے سپلائی کے مستحکم راستوں کی حفاظت سے تجارت میں آسانی ہوگی اور OIC کے رکن ممالک کے درمیان برآمدات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چیمبر چاہتا ہے کہ بی۔ 57 پلس کاروباری رہنمائوں کے درمیان سال بھر کے تعاون کا ایک پلیٹ فارم بن جائے، جہاں خیالات پہل اور اقدامات منصوبے بن جاتے ہیں اور منصوبے حقیقی معاشی اثرات بن جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ بی۔ 57 پلس ایک بین الاقوامی اقدام ہے جو 2025 میں اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ نے شروع کیا تھا۔ اس کے نام سے مراد اسلامی تعاون تنظیم کے 57 رکن ممالک اور دنیا بھر میں ان کے شراکت دار ہیں۔ ان ممالک اور اس سے آگے کے کاروباری رہنما بی۔ 57 پلس کے ذریعے موجودہ مسائل اور تجارت، سرمایہ کاری اور مالیات میں کمپنیوں کو درپیش رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کرنے اور اس بات چیت کو دیرپا اثرات کے ساتھ اقدامات اور کاروباری منصوبوں میں تبدیل کرنے کے لیے ملاقات کرتے ہیں۔ اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ (ICCD) ایک بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہے جو اسلامی تعاون کی تنظیم سے وابستہ ہے۔

1977 میں استنبول میں قائم کیا گیا، یہ او آئی سی ممالک میں نجی شعبے کی نمائندگی کرتا ہے اور ان کے درمیان تجارت اور مشترکہ سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے کام کرتا ہے ۔چیمبر اپنی رکنیت میں 57 ممالک کا شمار کرتا ہے اور اس کا صدر دفتر پاکستان کے شہر کراچی میں ہے۔ اس نے اپنا موجودہ نام دسمبر 2023 میں اپنایا اور اس کی قیادت اس کے صدر عبداللہ صالح کامل کر رہے ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)