اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز خام تیل، سونا اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ زرعی اجناس کی قیمتوں میں ملاجلا رجحان رہا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 2.45 ڈالر کے اضافے کے بعد 86.13 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے تحت سودے 0.59 ڈالر کے اضافے کے بعد 97.16 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت 79.94 ڈالر کے اضافے کے بعد 3,646.69 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 4.04 ڈالر کے اضافے کے بعد 44.58 ڈالر فی اونس ہو گئی۔زرعی اجناس میں مکئی کی قیمت 6.25 ڈالر کے اضافے کے بعد 456.50 ڈالر فی بشل ہو گئی جبکہ گندم کی قیمت 1.75 ڈالر کی کمی کے بعد 587.50 ڈالر فی بشل ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح کاٹن کی قیمت 0.92 ڈالر کے اضافے کے بعد 82.97 ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت 2.85 ڈالر کی کمی کے بعد 226.98 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



