اتوار، 29 نومبر 2026
تازہ ترین
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا قومی مسائل کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات اور اتفاق رائے پر زور لوک میلہ 2026 ،بلوچستان پویلین میں صوبے کی ثقافت، روایتی دستکاری اور فنون کا شاندار مظاہرہ بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں تین گاڑیوں کے درمیان تصادم، 20 سالہ نوجوان جاں بحق، 14 سالہ لڑکی سمیت 5 زخمی گلگت بلتستان کے تین اضلاع میں ہیپاٹائٹس سی کی مفت اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولت دستیاب وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا اتحادی جماعتوں کے تعاون سے قومی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اظہار نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت فاضل چینی کی برآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس پی اے آر سی نے مونگ پھلی کی کاشت کے لیے جدید پریسیژن پلانٹر متعارف کرا دیا ملائیشیا کے جوآخم چواہ سی اے ایس انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فاتح قرار سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ون ویلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار بی ایف اے کی نےغیر محفوظ خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف کارروائیاں، بیکنگ یونٹ و کیفے سیل گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد کی ملاقات ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں صوبائی سیکرٹریز کے وفد کا گوادر پورٹ کا دورہ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا قومی مسائل کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات اور اتفاق رائے پر زور لوک میلہ 2026 ،بلوچستان پویلین میں صوبے کی ثقافت، روایتی دستکاری اور فنون کا شاندار مظاہرہ بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں تین گاڑیوں کے درمیان تصادم، 20 سالہ نوجوان جاں بحق، 14 سالہ لڑکی سمیت 5 زخمی گلگت بلتستان کے تین اضلاع میں ہیپاٹائٹس سی کی مفت اسکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولت دستیاب وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا اتحادی جماعتوں کے تعاون سے قومی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اظہار نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت فاضل چینی کی برآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس پی اے آر سی نے مونگ پھلی کی کاشت کے لیے جدید پریسیژن پلانٹر متعارف کرا دیا ملائیشیا کے جوآخم چواہ سی اے ایس انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فاتح قرار سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ون ویلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار بی ایف اے کی نےغیر محفوظ خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف کارروائیاں، بیکنگ یونٹ و کیفے سیل گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد کی ملاقات ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں صوبائی سیکرٹریز کے وفد کا گوادر پورٹ کا دورہ
پنجاب

بھکر ،پولیس اور چغتائی لیب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پولیس افسران، جوانوں اور اہلخانہ کے لیے خصوصی طبی سہولیات کا اعلان

بھکر پولیس
بھکر پولیس

بھکر۔ 02 نومبر (اے پی پی):بھکر پولیس اور چغتائی لیب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، پولیس افسران، جوانوں اور اہلخانہ کے لیے خصوصی طبی سہولیات کا اعلان کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی بہترین قیادت میں بھکر پولیس اور چغتائی لیب کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کر دیے گئے، جس کے تحت بھکر پولیس کے افسران، جوانوں اور ان کے اہلخانہ کو ملک بھر میں چغتائی لیب کی مختلف طبی سہولیات پر خصوصی رعایتیں فراہم کی جائیں گی۔معاہدے کے مطابق ورچوئل بلیو کارڈ کی سہولت کے ذریعے پولیس ملازمین اپنے 10 اہلخانہ سمیت مختلف ٹیسٹوں اور طبی سہولیات پر نمایاں ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکیں گے۔ اس پیکج میں ایگزیکٹو ہیلتھ چیک اپ، بیسک ہیلتھ پروفائل، لیبارٹری ٹیسٹ، ڈاکٹر کنسلٹیشن، ریڈیالوجی، ہوم کیئر سروسز اور چغتائی فارمیسی پر خصوصی رعایتیں شامل ہیں۔

معاہدے کے تحت چغتائی لیب کی جانب سے پولیس ملازمین کو مفت ہوم سیمپلنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، جبکہ صحت سے متعلق آگاہی سیشنز، فری کنسلٹنسی اور خصوصی میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اور جوانوں کی صحت، فلاح و بہبود اور ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔ اس معاہدے سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو معیاری طبی سہولیات تک آسان رسائی حاصل ہوگی، جو ان کی صحت مند زندگی اور پیشہ ورانہ کارکردگی میں بہتری کے لیے ایک اہم قدم ہے۔.انہوں نے مزید کہا کہ بھکر پولیس اپنے افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی تاکہ فورس کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)