ملتان۔ 25 نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین ورکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری نےبدھ کو بوسن روڈ پرچھ نمبرچونگی کے قریب اعوان ہاؤس میں پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےرکن اورسابق وفاقی وزیر ملک مختاراعوان کے انتقال پراہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم ملک مختار اعوان کے صاحبزادے ملک گلریز اعوان اور صاحبزادی صائمہ اعوان سے ان کے والد کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا
جبکہ دیگر سوگواران راجہ عبدالغفار، شاہ زمان خان، ڈاکٹر عائشہ عبداللہ اور ملک عبداللہ اعوان سے بھی تعزیت کی اور مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی پنجاب کونسل کے رکن ضیاء الحسن انصاری سے بھی ان کے داماد ناصراقبال کے انتقال پرتعزیت کی۔ انہوں نے ضیاء الحسن انصاری کی صاحبزادی سحر ضیاء انصاری سے ملاقات کرکے ان کے شوہرکےانتقال پرافسوس کااظہارکیا۔ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےدونوں مرحومین کےایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اورسو گوار خاندانوں کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



