جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل عالمی منڈیوں میں خام تیل مہنگا، سونے کی قیمت میں کمی، زرعی اجناس میں ملا جلا رجحان پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس 224 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گی، مشترکہ تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز شیڈول،پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹس میں فارمیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی درجہ بندی، ڈومیسٹک کرکٹ لازمی قرار، پاکستان کو ٹاپ ٹیسٹ ٹیموں میں شامل کرنا ہدف ہے، عاقب جاوید نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق الزامات لگا کر امریکا کونئی جنگ میں دھکیل رہا ہے ، ایران چین کے وزیرِعوامی تحفظ کی اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات، جرائم کے انسداد میں تعاون بڑھانے پر اتفاق جاپان ،وزیر تعلیم کے خلاف سیاسی فنڈنگ سکینڈل کے الزام پر اپوزیشن کی تحریکِ مذمت جمع وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل عالمی منڈیوں میں خام تیل مہنگا، سونے کی قیمت میں کمی، زرعی اجناس میں ملا جلا رجحان پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس 224 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گی، مشترکہ تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز شیڈول،پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹس میں فارمیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی درجہ بندی، ڈومیسٹک کرکٹ لازمی قرار، پاکستان کو ٹاپ ٹیسٹ ٹیموں میں شامل کرنا ہدف ہے، عاقب جاوید نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق الزامات لگا کر امریکا کونئی جنگ میں دھکیل رہا ہے ، ایران چین کے وزیرِعوامی تحفظ کی اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات، جرائم کے انسداد میں تعاون بڑھانے پر اتفاق جاپان ،وزیر تعلیم کے خلاف سیاسی فنڈنگ سکینڈل کے الزام پر اپوزیشن کی تحریکِ مذمت جمع
پنجاب

آئی جی پنجاب سے بلوچستان اور فیڈرل کانسٹیبلری جانے والے پولیس افسران کی ملاقات

آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب

لاہور۔25نومبر (اے پی پی):پنجاب سے بلوچستان ریلیو ہونے والے 3 ایس پیز اور فیڈرل کانسٹیبلری میں خدمات انجام دینے کے لیے جانے والے 13 اے ایس پیز نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف صوبوں اور اداروں میں فیلڈ پوسٹنگز پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے اور کیریئر گرومنگ کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ مختلف اضلاع اور پولیس یونٹس میں تعیناتی کے دوران حاصل ہونے والے تجربات افسران کو پولیسنگ اور سروس ڈیلیوری کے مختلف پہلوئوں کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ پنجاب میں حاصل ہونے والے تجربات کو دیگر صوبوں اور اداروں میں بروئے کار لا کر پولیسنگ کے مجموعی معیار کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کے مابین تجربات، مہارتوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا تبادلہ ایک مضبوط، موثر اور عوام دوست پولیسنگ نظام کی بنیاد ہے۔ مختلف صوبوں میں خدمات انجام دینے سے افسران کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور پولیسنگ کے نئے طریقہ کار اپنانے کے مواقع میسر آتے ہیں۔

اس موقع پر خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان سمیت مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے اے ایس پیز نے پنجاب میں تعیناتی کے دوران حاصل ہونے والے تجربات اور مشاہدات سے آئی جی پنجاب کو آگاہ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق افسران نے پنجاب میں تعیناتی کے تجربے کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لا اینڈ آرڈر، سکیورٹی صورتحال، پولیس ویلفیئر اور جدید پولیسنگ کے معیار میں نمایاں بہتری قابلِ ستائش ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پنجاب سے ریلیو ہونے والے 3 ایس پیز بلوچستان جبکہ 13 اے ایس پیز فیڈرل کانسٹیبلری میں ایک سالہ لازمی دورانیے کے لیے خدمات انجام دیں گے۔ملاقات کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ روکیورمنٹ، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)