جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
احسن اقبال کا کامیاب خلائی لانچنگ کے بعد بیجنگ پہنچنے پر چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ ،ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور بنگلہ دیش کے میڈیا نمائندوں کے وفد کا دفتر خارجہ کا دورہ، پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات اور علاقائی و عالمی امور پر بریفنگ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ”کہکشاں ۔ مشن کنٹرول سینٹر“ کا افتتاح کر دیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی نے ملک کا نام روشن کیا ہے، خلائی مشن میں ان کی شرکت پاک چین شراکت داری اور دوستی کا عروج ہے، عطاء اللہ تارڑ اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی قیمت میں 5 اور پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنگلہ دیش کے ساتھ مستقبل پر مبنی شراکت داری کے فروغ، پارلیمانی، تجارتی اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور 99واں پاکستان لرننگ فیسٹیول اختتام پذیر، 9 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت خواتین کے خلاف تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، خواتین اور بچیوں کا تحفظ، عزت اور مساوی حقوق یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ پاکستان کےسفارتی روابط اور بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ بہتر تعلقات نے عالمی سطح پر پاکستان کے کردار پر بین الاقوامی اعتماد کو بڑھانے میں مدد دی ہے ، سردار اویس احمد لغاری کا روسی بین الاقوامی نشریاتی ادارے آر ٹی کو انٹرویو ایچ بی ایل پی ایس ایل، 12 چھ فرنچائزز نے بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں سے معاہدے کرلیے، تفصیلات سامنے آگئیں وفاقی وزیر پٹرولیم کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات، ایل پی جی پلانٹ اور پٹرول درآمدی منصوبوں سمیت اہم توانائی منصوبوں کے فوری عمل درآمد پر اتفاق پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ اور مربوط کوششیں کرنا ہوں گی، گورنر خیبر پختونخوا احسن اقبال کا کامیاب خلائی لانچنگ کے بعد بیجنگ پہنچنے پر چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ ،ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور بنگلہ دیش کے میڈیا نمائندوں کے وفد کا دفتر خارجہ کا دورہ، پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات اور علاقائی و عالمی امور پر بریفنگ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ”کہکشاں ۔ مشن کنٹرول سینٹر“ کا افتتاح کر دیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی نے ملک کا نام روشن کیا ہے، خلائی مشن میں ان کی شرکت پاک چین شراکت داری اور دوستی کا عروج ہے، عطاء اللہ تارڑ اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی قیمت میں 5 اور پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنگلہ دیش کے ساتھ مستقبل پر مبنی شراکت داری کے فروغ، پارلیمانی، تجارتی اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور 99واں پاکستان لرننگ فیسٹیول اختتام پذیر، 9 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت خواتین کے خلاف تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، خواتین اور بچیوں کا تحفظ، عزت اور مساوی حقوق یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ پاکستان کےسفارتی روابط اور بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ بہتر تعلقات نے عالمی سطح پر پاکستان کے کردار پر بین الاقوامی اعتماد کو بڑھانے میں مدد دی ہے ، سردار اویس احمد لغاری کا روسی بین الاقوامی نشریاتی ادارے آر ٹی کو انٹرویو ایچ بی ایل پی ایس ایل، 12 چھ فرنچائزز نے بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں سے معاہدے کرلیے، تفصیلات سامنے آگئیں وفاقی وزیر پٹرولیم کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات، ایل پی جی پلانٹ اور پٹرول درآمدی منصوبوں سمیت اہم توانائی منصوبوں کے فوری عمل درآمد پر اتفاق پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ اور مربوط کوششیں کرنا ہوں گی، گورنر خیبر پختونخوا
پنجاب

وزیراعلیٰ مریم نواز کا دورہ راولپنڈی، مزید 5 ہزار گرین بسیں لانے، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار میں ماڈل بازاروں کے افتتاح کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز کا دورہ راولپنڈی، مزید 5 ہزار گرین بسیں لانے، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار میں ماڈل بازاروں کے افتتاح کا اعلان

راولپنڈی ۔24نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں مزید 5 ہزار گرین بسیں لائی جائیں گی جن میں سے 80 بسیں راولپنڈی کیلئے مختص ہوں گی جبکہ صوبے میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر، سڑکوں کی بہتری، نکاسی آب کے منصوبوں اور صحت کے شعبے میں بڑے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ اعلانات اپنے دورہ راولپنڈی کے موقع پر کیے جہاں انہوں نے کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار میں ماڈل بازاروں کا افتتاح کیا جبکہ پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں طلبہ میں لیپ ٹاپ اور وظائف بھی تقسیم کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا راولپنڈی پہنچنے پر شہریوں، تاجروں اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی جانب سے پرتپاک اور فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی قیادت میں وزیراعلیٰ کے قافلے کا رحمان آباد، بنی چوک اور راجہ بازار سمیت مختلف مقامات پر استقبال کیا گیا، اس دوران شہریوں نے گل پاشی کی، رنگ برنگے غبارے فضا میں چھوڑے اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔ کمرشل مارکیٹ میں خوبصورتی سے سجائے گئے ماڈل بازار پہنچنے پر وزیراعلیٰ کا سینیٹر چوہدری تنویر خان، رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، رکن پنجاب اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ، بیرسٹر دانیال چوہدری، پیرزادہ راحت قدوسی، جاوید انور مغل اور تاجر رہنماؤں نے استقبال کیا۔ اس موقع پر چیئرمین حاجی ارشد محمود، راجہ اسد احمد محمود، الحمید حویلی والے، سہیل ملک اور حماد قریشی سمیت دیگر تاجر نمائندے بھی موجود تھے۔

کمرشل مارکیٹ میں شہریوں کی بڑی تعداد جمع تھی جنہوں نے وزیراعلیٰ کے حق میں نعرے لگائے جبکہ ستھرا پنجاب کی ٹیمیں صفائی ستھرائی کے انتظامات میں مصروف رہیں۔ قبل ازیں پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں 12ویں لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے 3 ہزار 562 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جبکہ 451 طلبہ کو 4 کروڑ 14 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے وظائف فراہم کیے گئے۔

انہوں نے صوبے میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا ہدف بڑھا کر ایک لاکھ 12 ہزار کرنے کا اعلان کیا اور یونیورسٹی میں طالبات کے لیے علیحدہ ہاسٹل تعمیر کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے اپنے منصب پر ایک ہزار روز مکمل ہونے کے حوالے سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں 5 ہزار گرین بسیں لائی جائیں گی جبکہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے ویسٹ ٹو انرجی پلانٹس کے قیام، 50 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور سیوریج کے نظام کی بہتری کے لیے 500 ارب روپے مختص کرنے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔

ان کے مطابق بچوں کے دل کے امراض کے علاج کے لیے 18 ہزار آپریشنز کیے جائیں گے جبکہ آئندہ 18 ماہ میں ڈویژنل سطح پر کینسر کے علاج کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کے دورے کے موقع پر سکیورٹی کے جامع انتظامات کیے گئے تھے، جن کے تحت 4 ہزار سے زائد پولیس اور ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے۔

مختلف عمارتوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کرنے کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے راستوں کی چیکنگ کی جبکہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ مری روڈ، نواز شریف پارک، کمرشل مارکیٹ اور ایرڈ یونیورسٹی کے اطراف ٹریفک مینجمنٹ پلان نافذ کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق دورے کے دوران تمام سڑکیں، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہے تاکہ شہریوں کی آمدورفت اور روزمرہ سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)