جمعہ، 27 نومبر 2026
تازہ ترین
مردان میں 30واں ڈیفینسیو ڈرائیونگ کورس اختتام پذیر، 203 شرکامیں سرٹیفکیٹس تقسیم گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جعفرآباد میں بنجر زمینیں قابلِ کاشت بننے لگیں، زرعی پیداوار میں اضافہ پاکستان کی موجودہ قیادت ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے سرگرم عمل ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر چین پاکستان خلائی تعاون عالمی تعاون کے فروغ میں اہم پیش رفت ہے، عالمی میڈیا خیبر پختونخوا میں اہم سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت پاکستان کے پہلے خلا باز ذیشان علی کے تاریخی خلائی سفر پر ملک بھر میں خوشی اور فخر کا اظہار، شہریوں کی جانب سے پاکستان اور چین کو مبارکباد مردان میں تھانہ شہباز گڑھی پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش گرفتار، 51 گرام آئس برآمد غیر ملکی وفود کی اسلام آباد آمد کے پیشِ نظر پمز ہسپتال ہائی الرٹ زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کے اطراف جنگ بندی کے لیے روس اور یوکرین سے مذاکرات جاری ہیں، آئی اے ای اے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کا سمندری حدود کے تنازع پر اقوام متحدہ کے کمیشن کے دورے سے اتفاق سینڈ پیپر گیٹ اسکینڈل کی نئی تحقیقات کا دائرہ 18-2017 کی ایشز سیریز تک وسیع کویت میں ڈرون حملے سے ایران کا لاتعلقی کا اظہار، مشترکہ تحقیقات کی پیشکش مردان میں 30واں ڈیفینسیو ڈرائیونگ کورس اختتام پذیر، 203 شرکامیں سرٹیفکیٹس تقسیم گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جعفرآباد میں بنجر زمینیں قابلِ کاشت بننے لگیں، زرعی پیداوار میں اضافہ پاکستان کی موجودہ قیادت ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے سرگرم عمل ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر چین پاکستان خلائی تعاون عالمی تعاون کے فروغ میں اہم پیش رفت ہے، عالمی میڈیا خیبر پختونخوا میں اہم سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت پاکستان کے پہلے خلا باز ذیشان علی کے تاریخی خلائی سفر پر ملک بھر میں خوشی اور فخر کا اظہار، شہریوں کی جانب سے پاکستان اور چین کو مبارکباد مردان میں تھانہ شہباز گڑھی پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش گرفتار، 51 گرام آئس برآمد غیر ملکی وفود کی اسلام آباد آمد کے پیشِ نظر پمز ہسپتال ہائی الرٹ زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کے اطراف جنگ بندی کے لیے روس اور یوکرین سے مذاکرات جاری ہیں، آئی اے ای اے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کا سمندری حدود کے تنازع پر اقوام متحدہ کے کمیشن کے دورے سے اتفاق سینڈ پیپر گیٹ اسکینڈل کی نئی تحقیقات کا دائرہ 18-2017 کی ایشز سیریز تک وسیع کویت میں ڈرون حملے سے ایران کا لاتعلقی کا اظہار، مشترکہ تحقیقات کی پیشکش
کھیل کی خبریں

سینڈ پیپر گیٹ اسکینڈل کی نئی تحقیقات کا دائرہ 18-2017 کی ایشز سیریز تک وسیع

سینڈ پیپر گیٹ اسکینڈل کی نئی تحقیقات کا دائرہ 18-2017 کی ایشز سیریز تک وسیع

میلبورن۔27نومبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)نے 2018 کے بدنامِ زمانہ بال ٹیمپرنگ سکینڈل یا سینڈ پیپر گیٹ کے حوالے سے قائم کردہ نئے آزاد فورم کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اس میں انگلینڈ کے خلاف 18-2017 کی ہوم ایشز سیریز کو بھی شامل کر لیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق جمعہ کو جاری کردہ ضابطہ کار کے مطابق یہ فورم 18-2017 کے پورے سیزن کے دوران آسٹریلوی مینز ٹیم میں گیند کی دیکھ بھال اور اس کی ساخت بدلنے کے طریقوں کا جائزہ لے گا، جس میں آسٹریلیا کی 0-4 سے جیتی گئی ایشز سیریز کے علاوہ دورہ جنوبی افریقاکے چاروں ٹیسٹ میچز اور اس کے بعد ہونے والی تحقیقات بھی شامل ہیں۔

سینئر کونسل فیونا میکلوڈ کی سربراہی میں کام کرنے والا یہ فورم چھ ہفتوں تک کھلا رہے گا، جس میں 2018 کے دورے میں شامل تمام کھلاڑیوں، سپورٹ سٹاف اور اس وقت کے بورڈ حکام کو خفیہ ماحول میں اپنا مؤقف پیش کرنے کی دعوت دی جائے گی تاہم کسی پر شرکت لازم نہیں ہوگی اور نہ ہی ماضی کے کسی عمل پر کوئی نئی سزا دی جائے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ڈیوڈ بون کا کہنا ہے کہ بورڈ اس اقدام کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنانا چاہتا ہے اور رپورٹ موصول ہونے کے 30 دن کے اندر اسے مکمل طور پر شائع کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 8 سال پرانا یہ تنازع حال ہی میں سابق آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی سوانح عمری اور کیمرون بینکرافٹ کے تہلکہ خیز انکشافات کے بعد دوبارہ شدت اختیار کر گیا تھا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں گیند خراب کرنے کے منصوبے کا علم پوری ٹیم کو تھا، جبکہ موجودہ ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز اور دیگر فاسٹ بولرز نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)