جمعہ، 27 نومبر 2026
تازہ ترین
مردان میں 30واں ڈیفینسیو ڈرائیونگ کورس اختتام پذیر، 203 شرکامیں سرٹیفکیٹس تقسیم گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جعفرآباد میں بنجر زمینیں قابلِ کاشت بننے لگیں، زرعی پیداوار میں اضافہ پاکستان کی موجودہ قیادت ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے سرگرم عمل ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر چین پاکستان خلائی تعاون عالمی تعاون کے فروغ میں اہم پیش رفت ہے، عالمی میڈیا خیبر پختونخوا میں اہم سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت پاکستان کے پہلے خلا باز ذیشان علی کے تاریخی خلائی سفر پر ملک بھر میں خوشی اور فخر کا اظہار، شہریوں کی جانب سے پاکستان اور چین کو مبارکباد مردان میں تھانہ شہباز گڑھی پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش گرفتار، 51 گرام آئس برآمد غیر ملکی وفود کی اسلام آباد آمد کے پیشِ نظر پمز ہسپتال ہائی الرٹ زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کے اطراف جنگ بندی کے لیے روس اور یوکرین سے مذاکرات جاری ہیں، آئی اے ای اے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کا سمندری حدود کے تنازع پر اقوام متحدہ کے کمیشن کے دورے سے اتفاق سینڈ پیپر گیٹ اسکینڈل کی نئی تحقیقات کا دائرہ 18-2017 کی ایشز سیریز تک وسیع کویت میں ڈرون حملے سے ایران کا لاتعلقی کا اظہار، مشترکہ تحقیقات کی پیشکش مردان میں 30واں ڈیفینسیو ڈرائیونگ کورس اختتام پذیر، 203 شرکامیں سرٹیفکیٹس تقسیم گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جعفرآباد میں بنجر زمینیں قابلِ کاشت بننے لگیں، زرعی پیداوار میں اضافہ پاکستان کی موجودہ قیادت ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے سرگرم عمل ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر چین پاکستان خلائی تعاون عالمی تعاون کے فروغ میں اہم پیش رفت ہے، عالمی میڈیا خیبر پختونخوا میں اہم سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت پاکستان کے پہلے خلا باز ذیشان علی کے تاریخی خلائی سفر پر ملک بھر میں خوشی اور فخر کا اظہار، شہریوں کی جانب سے پاکستان اور چین کو مبارکباد مردان میں تھانہ شہباز گڑھی پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش گرفتار، 51 گرام آئس برآمد غیر ملکی وفود کی اسلام آباد آمد کے پیشِ نظر پمز ہسپتال ہائی الرٹ زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کے اطراف جنگ بندی کے لیے روس اور یوکرین سے مذاکرات جاری ہیں، آئی اے ای اے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کا سمندری حدود کے تنازع پر اقوام متحدہ کے کمیشن کے دورے سے اتفاق سینڈ پیپر گیٹ اسکینڈل کی نئی تحقیقات کا دائرہ 18-2017 کی ایشز سیریز تک وسیع کویت میں ڈرون حملے سے ایران کا لاتعلقی کا اظہار، مشترکہ تحقیقات کی پیشکش
قومی خبریں

خیبر پختونخوا میں اہم سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت

خیبر پختونخوا میں اہم سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ جمعہ کو مسلم لیگ (ق) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس حوالے سے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری سالک حسین سے حاجی رشید خان کنڈی نے ملاقات کی جس میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کی تنظیم سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک، صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی، پارٹی رہنماؤں ریاض خان، بلال محمدزئی اور عبدالباسط بھی موجود تھے۔

جنوبی اضلاع میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی۔ پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی حاجی رشید خان کنڈی، لقمان یاسین، تحریک انصاف کے شیر عالم خان مسعود اور آصف کنڈی ایڈووکیٹ مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے۔ جمعیت علمائے اسلام کے عمر معاویہ نے بھی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کر لی۔ ضلع پہاڑپور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت مخدوم زادہ سید مرید حیدر شاہ بخاری نے بھی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر چوہدری سالک حسین نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مسلم لیگ (ق) میں شامل ہونے والے تمام رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تجربہ کار سیاسی رہنماؤں کی شمولیت پارٹی کے لیے خوش آئند ہے۔ نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو پارٹی کے تنظیمی اور سیاسی معاملات میں مؤثر کردار دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ (ق) کو ملک بھر میں منظم اور فعال سیاسی قوت بنانے کے لیے تنظیم سازی جاری ہے۔ خیبر پختونخوا بالخصوص جنوبی اضلاع میں پارٹی کی تنظیمی اور سیاسی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور معاشی ترقی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی نے پارٹی قیادت کو مختلف اضلاع میں ہونے والی شمولیتوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں مسلم لیگ (ق) کی تنظیم سازی تیزی سے جاری ہے اور مزید اہم شخصیات پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی رہنمائی میں مسلم لیگ (ق) کو خیبر پختونخوا میں منظم اور فعال سیاسی قوت بنایا جائے گا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)