جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
احسن اقبال کا کامیاب خلائی لانچنگ کے بعد بیجنگ پہنچنے پر چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ ،ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور بنگلہ دیش کے میڈیا نمائندوں کے وفد کا دفتر خارجہ کا دورہ، پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات اور علاقائی و عالمی امور پر بریفنگ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ”کہکشاں ۔ مشن کنٹرول سینٹر“ کا افتتاح کر دیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی نے ملک کا نام روشن کیا ہے، خلائی مشن میں ان کی شرکت پاک چین شراکت داری اور دوستی کا عروج ہے، عطاء اللہ تارڑ اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی قیمت میں 5 اور پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنگلہ دیش کے ساتھ مستقبل پر مبنی شراکت داری کے فروغ، پارلیمانی، تجارتی اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور 99واں پاکستان لرننگ فیسٹیول اختتام پذیر، 9 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت خواتین کے خلاف تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، خواتین اور بچیوں کا تحفظ، عزت اور مساوی حقوق یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ پاکستان کےسفارتی روابط اور بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ بہتر تعلقات نے عالمی سطح پر پاکستان کے کردار پر بین الاقوامی اعتماد کو بڑھانے میں مدد دی ہے ، سردار اویس احمد لغاری کا روسی بین الاقوامی نشریاتی ادارے آر ٹی کو انٹرویو ایچ بی ایل پی ایس ایل، 12 چھ فرنچائزز نے بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں سے معاہدے کرلیے، تفصیلات سامنے آگئیں وفاقی وزیر پٹرولیم کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات، ایل پی جی پلانٹ اور پٹرول درآمدی منصوبوں سمیت اہم توانائی منصوبوں کے فوری عمل درآمد پر اتفاق پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ اور مربوط کوششیں کرنا ہوں گی، گورنر خیبر پختونخوا احسن اقبال کا کامیاب خلائی لانچنگ کے بعد بیجنگ پہنچنے پر چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ ،ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور بنگلہ دیش کے میڈیا نمائندوں کے وفد کا دفتر خارجہ کا دورہ، پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات اور علاقائی و عالمی امور پر بریفنگ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ”کہکشاں ۔ مشن کنٹرول سینٹر“ کا افتتاح کر دیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی نے ملک کا نام روشن کیا ہے، خلائی مشن میں ان کی شرکت پاک چین شراکت داری اور دوستی کا عروج ہے، عطاء اللہ تارڑ اوگرا کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی قیمت میں 5 اور پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنگلہ دیش کے ساتھ مستقبل پر مبنی شراکت داری کے فروغ، پارلیمانی، تجارتی اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور 99واں پاکستان لرننگ فیسٹیول اختتام پذیر، 9 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت خواتین کے خلاف تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، خواتین اور بچیوں کا تحفظ، عزت اور مساوی حقوق یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ پاکستان کےسفارتی روابط اور بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ بہتر تعلقات نے عالمی سطح پر پاکستان کے کردار پر بین الاقوامی اعتماد کو بڑھانے میں مدد دی ہے ، سردار اویس احمد لغاری کا روسی بین الاقوامی نشریاتی ادارے آر ٹی کو انٹرویو ایچ بی ایل پی ایس ایل، 12 چھ فرنچائزز نے بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں سے معاہدے کرلیے، تفصیلات سامنے آگئیں وفاقی وزیر پٹرولیم کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات، ایل پی جی پلانٹ اور پٹرول درآمدی منصوبوں سمیت اہم توانائی منصوبوں کے فوری عمل درآمد پر اتفاق پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ اور مربوط کوششیں کرنا ہوں گی، گورنر خیبر پختونخوا
کھیل کی خبریں

آئی ٹی ایف ماسٹرز پٹایا، پاکستان کے رشید ملک مینز 55+ ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

W15 اسلام آباد–ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز چیمپئن شپ ، اوشنا اور ماہین نے ڈبلز میچ میں کامیابی حاصل کر لی

لاہور۔24نومبر (اے پی پی):پاکستان کے تجربہ کار ٹینس اسٹار رشید احمد ملک نے تھائی لینڈ کے شہر پٹایا کے گریٹا اسپورٹس کلب میں جاری آئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس ماسٹرز ٹور ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مینز 55+ ڈبلز کیٹیگری کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔رشید ملک نے جرمنی کے ایکسل ہیمپے کے ساتھ جوڑی بناتے ہوئے ایک گھنٹہ 35 منٹ تک جاری رہنے والے سخت کوارٹر فائنل مقابلے میں روس کے یوری کوڈینوف اور تھائی لینڈ کے پتراوت سانگ چاروئن کو 3-6 اور 5-7 سے شکست دی۔

‘رشید ملک نے نیٹ پر شاندار والیز، بہترین کورٹ کوریج اور غیر معمولی حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ کن لمحات میں ونرز لگا کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کم عمر حریفوں کے خلاف بھی ان کی پھرتی اور تجربہ قابلِ دید رہا۔ واضح رہے کہ رشید ملک نے حال ہی میں پٹایا میں ہی منعقدہ MT700 ٹورنامنٹ کا مینز 55+ ڈبلز ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔قبل ازیں ایک اور میچ میں رشید ملک اور بھارت کے جے رام پونیا نے چین کے ہیلن جیا اور بھارت کے سدیش سنگھ کو باآسانی 2-6 اور 0-6 سے آٹ کلاس کیا۔ ادھر ایک سنسنی خیز ڈبلز مقابلے میں پاکستان کے خرم امتیاز اور فرقان الدین خان نے شاندار فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چینی جوڑی ہیلن جیا اور ژینفو وانگ کو تین سیٹس کے اعصاب شکن معرکے میں 1-6، 7-6 (6-8) اور 8-10 سے زیر کر لیا۔

دوسری جانب مینز 55+ سنگلز کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خرم امتیاز نے ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر 67 بھارت کے بال کرشن بھاٹیہ کے خلاف دو گھنٹے 20 منٹ تک جاری رہنے والے دلچسپ مقابلے میں زبردست مزاحمت کی، تاہم انہیں 4-6، 7-5 اور 10-6 سے قریبی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک اور قریبی ڈبلز میچ میں پاکستان کے سینئر کھلاڑی وقار نثار اور ان کے پارٹنر مصطفی رضا کانگا کو لازلو بوٹس اور سا کی ڈیوڈ لی کے ہاتھوں تین سیٹس میں 1-6، 6-1 اور 10-6 سے شکست ہوئی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)