جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل عالمی منڈیوں میں خام تیل مہنگا، سونے کی قیمت میں کمی، زرعی اجناس میں ملا جلا رجحان پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس 224 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گی، مشترکہ تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز شیڈول،پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹس میں فارمیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی درجہ بندی، ڈومیسٹک کرکٹ لازمی قرار، پاکستان کو ٹاپ ٹیسٹ ٹیموں میں شامل کرنا ہدف ہے، عاقب جاوید نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق الزامات لگا کر امریکا کونئی جنگ میں دھکیل رہا ہے ، ایران چین کے وزیرِعوامی تحفظ کی اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات، جرائم کے انسداد میں تعاون بڑھانے پر اتفاق جاپان ،وزیر تعلیم کے خلاف سیاسی فنڈنگ سکینڈل کے الزام پر اپوزیشن کی تحریکِ مذمت جمع وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل عالمی منڈیوں میں خام تیل مہنگا، سونے کی قیمت میں کمی، زرعی اجناس میں ملا جلا رجحان پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس 224 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گی، مشترکہ تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز شیڈول،پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹس میں فارمیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی درجہ بندی، ڈومیسٹک کرکٹ لازمی قرار، پاکستان کو ٹاپ ٹیسٹ ٹیموں میں شامل کرنا ہدف ہے، عاقب جاوید نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق الزامات لگا کر امریکا کونئی جنگ میں دھکیل رہا ہے ، ایران چین کے وزیرِعوامی تحفظ کی اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات، جرائم کے انسداد میں تعاون بڑھانے پر اتفاق جاپان ،وزیر تعلیم کے خلاف سیاسی فنڈنگ سکینڈل کے الزام پر اپوزیشن کی تحریکِ مذمت جمع
قومی خبریں

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی خلائی میدان میں اہم سنگ میل عبور کرنے پر قوم کو مبارک باد،خلا باز ذیشان علی کو خراج تحسین

بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی جانب سے خلائی میدان میں اہم سنگ میل عبور کرنے پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے پہلے ملکی خلا باز ذیشان علی کو تاریخ رقم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذیشان علی کی کامیابی پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے، ان کا خلا میں پہنچنا 26 کروڑ پاکستانیوں کے لیے بے پناہ فخر، خوشی اور قومی اعزاز کا لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی واحد مسلم ایٹمی قوت اب خلائی تحقیق اور خلا کی تسخیر کے میدان میں بھی نئی منزلیں طے کر رہی ہے، پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق کے شعبے میں تعاون دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی اور مشترکہ ترقی کے عزم کا روشن مظہر ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہمارا سبز ہلالی پرچم خلا میں بلند ہوا ہے، کل پاکستانی نوجوان چاند اور اس سے آگے کی منزلوں کے خواب حقیقت میں بدلیں گے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)