جمعرات، 26 نومبر 2026
تازہ ترین
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل عالمی منڈیوں میں خام تیل مہنگا، سونے کی قیمت میں کمی، زرعی اجناس میں ملا جلا رجحان پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس 224 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گی، مشترکہ تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز شیڈول،پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹس میں فارمیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی درجہ بندی، ڈومیسٹک کرکٹ لازمی قرار، پاکستان کو ٹاپ ٹیسٹ ٹیموں میں شامل کرنا ہدف ہے، عاقب جاوید نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق الزامات لگا کر امریکا کونئی جنگ میں دھکیل رہا ہے ، ایران چین کے وزیرِعوامی تحفظ کی اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات، جرائم کے انسداد میں تعاون بڑھانے پر اتفاق جاپان ،وزیر تعلیم کے خلاف سیاسی فنڈنگ سکینڈل کے الزام پر اپوزیشن کی تحریکِ مذمت جمع وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے وفد کی ملاقات، سکھ یاتریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی، پاکستانی عوام کی محبت اور مہمان نوازی کو سراہا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں پاکستان-چین خلائی تعاون کا جشن وفاقی وزیر و وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے کنونشن و ایکسپو سینٹر کی تعمیر اور جناح کنونشن سینٹر کے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا 2027 پاکستان سٹاک مارکیٹ کے لیے بہتر سال ثابت ہونے کی توقع ہے، محمد سہیل عالمی منڈیوں میں خام تیل مہنگا، سونے کی قیمت میں کمی، زرعی اجناس میں ملا جلا رجحان پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس 224 پوائنٹس سے زائد بڑھ گیا ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گی، مشترکہ تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز شیڈول،پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹس میں فارمیٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی درجہ بندی، ڈومیسٹک کرکٹ لازمی قرار، پاکستان کو ٹاپ ٹیسٹ ٹیموں میں شامل کرنا ہدف ہے، عاقب جاوید نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق الزامات لگا کر امریکا کونئی جنگ میں دھکیل رہا ہے ، ایران چین کے وزیرِعوامی تحفظ کی اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات، جرائم کے انسداد میں تعاون بڑھانے پر اتفاق جاپان ،وزیر تعلیم کے خلاف سیاسی فنڈنگ سکینڈل کے الزام پر اپوزیشن کی تحریکِ مذمت جمع
قومی خبریں

شین ژو-24 مشن سائنسی تاریخ کا سنہری باب ،پاکستانی پرچم کا خلا میں بلند ہونا نوجوانوں کے لیے نئی امیدوں کا پیغام ہے ،رانا مشہود احمد خاں

رانا مشہود احمد خاں
رانا مشہود احمد خاں

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے ملک کے پہلے خلاباز ڈاکٹر ذیشان علی کی چینی خلائی مشن ’شین ژو-24‘ کے ذریعے تاریخی روانگی پر پوری قوم بالخصوص پاکستانی نوجوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی سائنسی تاریخ اور نوجوان نسل کے لیے ایک یادگار سنگِ میل ہے جسے ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذیشان علی کا سبز ہلالی پرچم کے ہمراہ خلا کے سفر پر روانہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی نوجوان صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں اور وہ ہر ناممکن کو ممکن بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام نے کہا کہ پاک چین لازوال دوستی اب زمینی ترقی اور سی پیک کے منصوبوں سے آگے بڑھ کر خلا کی بلندیوں کو چھو رہی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے سخت تربیتی مراحل سے گزرنے والے متبادل پاکستانی خلاباز خرم داؤد کی محنت اور لگن کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

نوجوانوں کے نام اپنے خصوصی پیغام میں رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو جدید سائنس، خلائی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ڈاکٹر ذیشان علی کی کامیابی سے تحریک حاصل کریں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کریں۔ آخر میں انہوں نے مشن کی مکمل کامیابی اور وطنِ عزیز کی سربلندی کے لیے دعا کی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)