اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی ترقی، عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے،پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سید افتخار گیلانی سے ملاقات میں کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ترقی، عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے،پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کے حالیہ دورے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وزیراعظم پاکستان کو آزاد کشمیر میں حال ہی میں اعلان کردہ 100 روزہ ترقیاتی پروگرام میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وزیراعظم پاکستان کا آزاد کشمیر کے ترقیاتی پروگرام میں بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



