بیجنگ۔8اکتوبر (اے پی پی):رواں سال چین میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران باکس آفس آمدنی 1.164 ارب تک پہنچ گئی ۔ چینی میڈیا کے مطابق ان تعطیلات کے دوران ،فلم کے ساتھ سیاحت ، فلم کے ساتھ کھانے ، اور فلم کے ساتھ جنگلات کی سیر جیسی نئی سرگرمیاں بھی سامنے آئیں جن سے فلم انٹرٹینمنٹ سے جڑے صارفین کے تجربات اور خرچ کے مواقع مزید وسیع ہوئے ۔ فلم دیکھنا اب صرف ایک ثقافتی سرگرمی نہیں رہا، بلکہ یہ ایک جامع تعطیلاتی تجربے میں بدل گیا ہے۔ اس وقت فلم کی صنعتی چین کی پیداوار ی مالیت 480 ارب یوآن سے تجاوز کر چکی ہے اور چینی فلم مارکیٹ کا مستقبل بہت روشن نظر آ رہا ہے ۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



