بدھ، 25 نومبر 2026
تازہ ترین
سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت ، تعلیمی انصاف کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور پاکستان کی سعودی عرب میں ریاض کے مالیاتی مرکز میں حوثی ملیشیا کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت پاکستان کے شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ، تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی کابینہ کی شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی کی منظوری اوگرا کا بدھ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 4 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 1روپے کی کمی دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأت کا اسلام آباد میں آغاز، پہلے روز 13 ممالک کے قراء کی شرکت مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز،پاکستان شاہینز نے گروپ بی کے آخری میچ میں نیپال کو 96 رنز سے شکست دیدی وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر ’’ویلکم سپر سی ایم‘‘ اور پوٹھوہاری نعروں والے بینرز توجہ کا مرکز بن گئے پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ کے شعبے میں تعاون کے 20 سال مکمل، مقامی ٹیکنالوجی اور جدت کا مظاہرہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا دورہ راولپنڈی، مزید 5 ہزار گرین بسیں لانے، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار میں ماڈل بازاروں کے افتتاح کا اعلان صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات وزیراعلی مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں گرین بس، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار بیوٹیفکیشن پلان کا افتتاح کر دیا وفاقی وزیر تجارت کی فوڈ ایگ 2026میں بین الاقوامی وفودسے ملاقاتیں، سرمایہ کاری و تجارتی تعائون کے فروغ پر زور سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت ، تعلیمی انصاف کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور پاکستان کی سعودی عرب میں ریاض کے مالیاتی مرکز میں حوثی ملیشیا کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت پاکستان کے شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ، تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی کابینہ کی شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی کی منظوری اوگرا کا بدھ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 4 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 1روپے کی کمی دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأت کا اسلام آباد میں آغاز، پہلے روز 13 ممالک کے قراء کی شرکت مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز،پاکستان شاہینز نے گروپ بی کے آخری میچ میں نیپال کو 96 رنز سے شکست دیدی وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر ’’ویلکم سپر سی ایم‘‘ اور پوٹھوہاری نعروں والے بینرز توجہ کا مرکز بن گئے پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ کے شعبے میں تعاون کے 20 سال مکمل، مقامی ٹیکنالوجی اور جدت کا مظاہرہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا دورہ راولپنڈی، مزید 5 ہزار گرین بسیں لانے، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار میں ماڈل بازاروں کے افتتاح کا اعلان صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات وزیراعلی مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں گرین بس، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار بیوٹیفکیشن پلان کا افتتاح کر دیا وفاقی وزیر تجارت کی فوڈ ایگ 2026میں بین الاقوامی وفودسے ملاقاتیں، سرمایہ کاری و تجارتی تعائون کے فروغ پر زور
سندھ

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس

کراچی۔ 23 نومبر (اے پی پی):یونیسف سندھ کے شعبہ صحت نے نجی ہوٹل کراچی میں سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس منعقد کیا،جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ ڈاکٹر انیس الرحمن صدیقی نے کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں محکمہ صحت سندھ، یونیسف، عالمی ادار صحت (ڈبلیو ایچ او) اور دیگر شراکت داروں نے شرکت کی۔اجلاس میں شرکاء نے بچوں کی ویکسینیشن، بنیادی صحت کی سہولیات اور ماں، نومولود بچوں اور دیگر بچوں کی دیکھ بھال میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیااور2027کے ورک پلان پر بھی گفتگو ہوئی۔افتتاحی ایجنڈے میں ڈاکٹر ذوالفقار احمد صدیقی، سربراہ شعبہ صحت یونیسف سندھ اور ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ کے افتتاحی کلمات شامل تھے۔

اس موقع پر محترمہ عبیر مقبول، قائم مقام سربراہ یونیسف سندھ فیلڈ آفس اور ڈاکٹر ذوالفقار احمد صدیقی نے اجلاس کے مقاصد بیان کیے جبکہ ڈاکٹر شہلا تبسم، ہیلتھ آفیسر یونیسف سندھ نے 2026میں یونیسف کے صحت پروگراموں کی پیش رفت پیش کی۔ ڈاکٹر سہیل رضا شیخ، ایڈیشنل پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ نے یونیسف کے تعاون سے 2026میں حاصل ہونے والے نتائج پیش کئے۔ ڈاکٹر راج کمار پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

پیدائش کے وقت ویکسینیشن، مشترکہ آئوٹ ریچ سرگرمیوں اور شام و ہفتہ وار تعطیلات کے دوران ویکسینیشن کے ذریعے 2 لاکھ 95 ہزار سے زائد بچوں تک رسائی حاصل کی گئی۔ سندھ میں 564 ویکسینیشن مراکز کی مرمت اور بہتری کی گئی جبکہ کراچی میں ویکسین ذخیرہ کرنے کے لیے نیا صوبائی گودام تعمیر کیا گیا۔ 2026 کے آزاد تصدیقی سروے کے مطابق سندھ میں 12 سے 23 ماہ کی عمر کے 74.6 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل تھی۔پروفیسر ڈاکٹر سید جمال رضا ایگزیکٹو ڈائریکٹر سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹولوجی (ایس آئی سی ایچ این) نے ادارے کی پیش رفت اور 2027 کے منصوبے پیش کیے۔ اجلاس میں یونیسف کے تعاون سے نومولود بچوں کے لیے قائم چھ انتہائی نگہداشت یونٹس کا بھی ذکر کیا گیا۔

ڈاکٹر کشور پروگرام ڈائریکٹر پی پی ایچ آئی سندھ نے 2026 کی پیش رفت اور 2027 کے لیے بنیادی صحت کی سہولیات سے متعلق مجوزہ ترجیحات پیش کیں۔ڈاکٹر کاشف خانزادہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر آر ایم این سی ایچ محکمہ صحت سندھ نے پروگرام کی 2026 کی پیش رفت اور 2027 کے مجوزہ منصوبے پیش کیے۔ ڈاکٹر ریاض سولنگی یونیسف کے کنسلٹنٹ نے سندھ کے پانچ اضلاع میں ماں، نومولود بچوں اور بچوں کی صحت کے لیے یونیسف کے تعاون پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے چھ صحت مراکز کے اعداد و شمار بھی پیش کیے، جن کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران ان مراکز میں زچگیوں کی تعداد بڑھی جبکہ پیدائش کے بعد مزید معائنے کے لیے واپس آنے والی ماں کی تعداد کم ہوئی۔

آغا خان یونیورسٹی کے عمران احمد نے سجاول اور تھرپارکر میں جاری کام اور آئندہ کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ ان اضلاع میں سات آئوٹ ریچ ٹیموں نے بچوں کی صحت، معمول کی ویکسینیشن اور ماں کی دیکھ بھال کی سہولیات خاندانوں کے قریب پہنچائیں۔محمد عاصم خان پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ اسپیشلسٹ یونیسف نے مثالی گائوں کا طریقہ کار پیش کیا، اس کے تحت صحت، غذائیت، تعلیم، بچوں کے تحفظ، پانی اور صفائی کی سہولیات کو ایک ساتھ بہتر بنانے پر کام کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر سید کمال اصغر مشیر صحت نے سندھ میں ٹیلی ہیلتھ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سہولت کے ذریعے صحت مراکز دور سے ماہر ڈاکٹروں سے مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر ذوالفقار احمد صدیقی نے 2027 کے ورک پلان پر گفتگو اور سوال و جواب کے سیشن کی قیادت کی۔ شرکاء نے ان بچوں تک پہنچنے پر بات کی جنہیں کوئی ویکسین نہیں لگی یا جن کی کچھ خوراکیں رہ گئی ہیں۔ دیگر ترجیحات میں حمل کے دوران اور زچگی کے بعد ماں کے باقاعدہ معائنے بہتر بنانا اور کم سہولیات والے علاقوں میں بنیادی صحت کی خدمات تک رسائی بڑھانا شامل تھا۔ اختتامی پروگرام میں ٹیلی ہیلتھ اور نومولود بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹس پر دستاویزی فلم دکھائی گئی، جس کے بعد یونیسف کی جانب سے اختتامی کلمات پیش کیے گئے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)