بدھ، 25 نومبر 2026
تازہ ترین
سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت ، تعلیمی انصاف کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور پاکستان کی سعودی عرب میں ریاض کے مالیاتی مرکز میں حوثی ملیشیا کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت پاکستان کے شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ، تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی کابینہ کی شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی کی منظوری اوگرا کا بدھ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 4 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 1روپے کی کمی دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأت کا اسلام آباد میں آغاز، پہلے روز 13 ممالک کے قراء کی شرکت مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز،پاکستان شاہینز نے گروپ بی کے آخری میچ میں نیپال کو 96 رنز سے شکست دیدی وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر ’’ویلکم سپر سی ایم‘‘ اور پوٹھوہاری نعروں والے بینرز توجہ کا مرکز بن گئے پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ کے شعبے میں تعاون کے 20 سال مکمل، مقامی ٹیکنالوجی اور جدت کا مظاہرہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا دورہ راولپنڈی، مزید 5 ہزار گرین بسیں لانے، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار میں ماڈل بازاروں کے افتتاح کا اعلان صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات وزیراعلی مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں گرین بس، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار بیوٹیفکیشن پلان کا افتتاح کر دیا وفاقی وزیر تجارت کی فوڈ ایگ 2026میں بین الاقوامی وفودسے ملاقاتیں، سرمایہ کاری و تجارتی تعائون کے فروغ پر زور سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت ، تعلیمی انصاف کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور پاکستان کی سعودی عرب میں ریاض کے مالیاتی مرکز میں حوثی ملیشیا کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت پاکستان کے شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ، تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی کابینہ کی شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی کی منظوری اوگرا کا بدھ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 4 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 1روپے کی کمی دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأت کا اسلام آباد میں آغاز، پہلے روز 13 ممالک کے قراء کی شرکت مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز،پاکستان شاہینز نے گروپ بی کے آخری میچ میں نیپال کو 96 رنز سے شکست دیدی وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر ’’ویلکم سپر سی ایم‘‘ اور پوٹھوہاری نعروں والے بینرز توجہ کا مرکز بن گئے پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ کے شعبے میں تعاون کے 20 سال مکمل، مقامی ٹیکنالوجی اور جدت کا مظاہرہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا دورہ راولپنڈی، مزید 5 ہزار گرین بسیں لانے، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار میں ماڈل بازاروں کے افتتاح کا اعلان صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات وزیراعلی مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں گرین بس، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار بیوٹیفکیشن پلان کا افتتاح کر دیا وفاقی وزیر تجارت کی فوڈ ایگ 2026میں بین الاقوامی وفودسے ملاقاتیں، سرمایہ کاری و تجارتی تعائون کے فروغ پر زور
قومی خبریں

دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأت کا اسلام آباد میں آغاز، پہلے روز 13 ممالک کے قراء کی شرکت

دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأت کا اسلام آباد میں آغاز، پہلے روز 13 ممالک کے قراء کی شرکت

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):اسلام آباد میں دوسرا تین روزہ بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأت 2026 شروع ہوگیاہے، مقابلے کے پہلے روز 13 ممالک سے تعلق رکھنے والے ممتاز قراء کرام نے اپنی مسحور کن آوازوں میں تلاوتِ قرآن کریم پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔منگل کو منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ اسے اس عالمی مقابلے کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقابلہ محض ایک مسابقتی سرگرمی نہیں بلکہ قرآن کریم سے ہماری گہری وابستگی، اس کی تعلیمات کے فروغ اور قرآنی اقدار کے تحفظ کے عزم کا مظہر ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت قرآن کریم کی تعلیم، ترویج اور تحفظ کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتی ہے، قرآن مجید کی طباعت و اشاعت میں اغلاط کے خاتمے کے لیے قانون سازی کی گئی ہے جبکہ ملک بھر میں معیاری نسخے کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی سطح پر حفظ و قرأت کے مقابلوں کے انعقاد سے نوجوان حفاظ اور قراء کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے جبکہ قرآن کریم اور سیرتِ طیبہ کے علمی ذخیرے کو محفوظ بنانے کے لیے ڈیجیٹل منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ اس نوعیت کے عالمی اجتماعات امت مسلمہ کے اتحاد، باہمی اخوت اور برادر اسلامی ممالک کے درمیان علمی و روحانی روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مقابلے کے انعقاد اور کامیابی کے لیے منتظمین اور معاون اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔مقابلے کے پہلے روز کیمرون، جرمنی، عراق، تنزانیہ، ترکیہ، الجزائر، آئیوری کوسٹ، اردن، مراکش، پاکستان، قطر، ٹوگو، تیونس اور ایتھوپیا کے قراء کرام نے اپنی خوبصورت آوازوں میں تلاوتِ قرآن پاک پیش کی۔مقابلے کے دوسرے روزکل بدھ کو انڈونیشیا، ایران، بنگلہ دیش، فرانس، گیمبیا، ملائیشیا، مالدیپ، مالی، فلسطین، فلپائن، مصر، گنی، کینیا، لیبیا، موزمبیق، نائیجیریا، جمہوریہ چاڈ اور ازبکستان سمیت 19 ممالک کے قراء کرام تلاوتِ قرآن کریم کی سعادت حاصل کریں گے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)