منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس
بین الاقوامی خبریں

مصنوعی ذہانت کی صلاحیت بڑھانے کا واحد راستہ جدید ترین ماڈلز نہیں،اقوام متحدہ پینل

اقوام متحدہ
اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔23نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ایک پینل نے کہا ہے کہ ممالک مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے صرف جدید ترین ماڈلز پر انحصار کرنے کی بجائے پہلے سے موجود مصنوعی ذہانت کے نظام استعمال کر سکتے ہیں، اوپن سورس ماڈلز کو اپنی ضروریات کے مطابق ڈھال سکتے یا اپنے مقامی ماڈلز تیار کر سکتے ہیں۔ شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے مصنوعی ذہانت سے متعلق آزاد بین الاقوامی سائنسی پینل نے گزشتہ روز جاری کردہ اپنی دوسری موضوعاتی رپورٹ میں کہا کہ کوئی بھی راستہ اختیار کیا جائے، اس کی کامیابی کا انحصار ڈیٹا، مناسب کمپیوٹنگ وسائل، مہارتوں، عملی طریقہ کار اور اداروں میں سرمایہ کاری پر ہوگا۔

پینل نے رپورٹ میں کہا کہ ٹیکنالوجی کا انتخاب اس مسئلے کی نوعیت، دستیاب وسائل اور قومی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جانا چاہیے جسے حل کرنا مقصود ہو۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اگرچہ جدید ترین مصنوعی ذہانت کے ماڈلز سے مجموعی معیشت کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے امکانات ابھی غیر یقینی ہیں اور ان پر تحقیق جاری ہے، تاہم ممالک مخصوص کاموں کے لیے محدود دائرہ کار کے حامل اے آئی نظام تیار کرکے یا پہلے سے موجود اوپن ویٹ ماڈلز کو مقامی ضروریات کے مطابق ڈھال کر بھی مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس طرح خودمختار مصنوعی ذہانت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ پینل نے کہا کہ اس عمل کے ساتھ ساتھ مقامی صلاحیتوں میں اضافے اور اپنی پسند کی ثقافتی و لسانی ضروریات سے ہم آہنگ زبانوں میں ماڈلز کی تیاری پر بھی کام کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جدید ترین اے آئی ماڈلز کے استعمال سے پہلے اور ان کی تعیناتی کے دوران موثر حفاظتی اقدامات اور ضابطہ کار یقینی بنانا ضروری ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس حکمت عملی کے ذریعے ممالک مصنوعی ذہانت کے متعدد ممکنہ خطرات سے بچتے ہوئے اس کے فوائد سے وسیع پیمانے پر مستفید ہونے کی تیاری کر سکتے ہیں۔

پینل نے کہا کہ ڈیٹا کے انتظام و انصرام کا نظام سرمایہ کاری کے اعتبار سے سب سے زیادہ دیرپا اور قابلِ استفادہ اہمیت رکھتا ہے، تاہم اس شعبے میں فی الحال سب سے کم سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ اوپن ماڈلز، کرائے پر حاصل کردہ کمپیوٹنگ وسائل اور مقامی ضروریات کے مطابق مرتب کردہ ڈیٹا کی مدد سے نسبتاً کم لاگت والے لسانی ماڈلز کو کامیابی سے مقامی تقاضوں کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے۔ یہ موضوعاتی رپورٹ پیر کو بارباڈوس کی حکومت اور اقوام متحدہ کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہونے والی برج ٹائون خصوصی سربراہی کانفرنس برائے تحفظِ مصنوعی ذہانت سے قبل جاری کی گئی ہے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)