منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس
قومی خبریں

پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت

پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):پاکستان اور پرتگال نے دوطرفہ سرمایہ کاری تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ کے لیے پیر کو مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مفاہمت کی یادداشت پر پاکستان کے بورڈ آف انویسٹمنٹ اور پرتگال کے ادارے اے آئی سی ای پی (AICEP) کے درمیان پاکستان پرتگال بزنس فورم کے موقع پر اسلام آباد میں دستخط کیے گئے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیر خارجہ پائولو رانجل بھی دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستان پرتگال بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع تر اقتصادی روابط میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ٹیکسٹائل، زراعت بالخصوص زیتون کی کاشت اور پراسیسنگ، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بحری خدمات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے وسیع مواقع کی نشاندہی کی۔

اسحاق ڈار نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کمیشن کے قیام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو ادارہ جاتی بنیاد فراہم ہوگی۔انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے سرمایہ کاری کے فروغ اور سہولت کاری میں کردار کو اجاگر کرتے ہوئے پرتگالی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت دی اور دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں پر زور دیا کہ وہ ٹھوس شراکت داریوں کے قیام کے لیے اقدامات کریں۔

قبل ازیں پرتگال کے وزیر خارجہ پائولو رانجل نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، قابل تجدید توانائی، تعلیم اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا کر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔پائولو رانجل نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی، جس میں انہوں نے علاقائی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ پاکستان اور پرتگال نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے تجارت اور اقتصادی تعاون پر مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

یہ گروپ تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، قابل تجدید توانائی، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کی نقل و حرکت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرے گا۔دونوں ممالک نے پیر کو سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کی مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے، جس کا مقصد سرکاری دوروں اور باہمی تبادلوں کو آسان بنانا ہے۔پرتگال کے وزیر خارجہ پائولو رانجل اتوار کو کاروباری وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے تھے۔ ان کے دورے کا مقصد پاکستان پرتگال بزنس فورم کے ذریعے دونوں ممالک کی کمپنیوں کو تجارتی شراکت داری اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ان کا یہ دورہ پاکستان اور پرتگال کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے نئے امکانات پیدا کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)