منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس
بین الاقوامی خبریں

عالمی ترقیاتی تعاون کو فروغ دیا جائے ،چین کا بین الاقوامی برادری پر زور

یمن میں ستمبر سے جاری کشیدگی کے باعث تقریباً 79 ہزار بچے بے گھر ہو گئے ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔7اکتوبر (اے پی پی):چین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ عالمی ترقیاتی تعاون کو فروغ دیا جائے۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب سون لئی نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کیسیکنڈ کمیٹی کے عام مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے عالمی ترقیاتی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے چار نکاتی تجاویز پیش کیں۔پہلی،حکمتِ عملی کی درست سمت برقرار رکھتے ہوئے ترقی کو بین الاقوامی ایجنڈے میں مرکزی حیثیت دینا ہے ۔

اس مقصد کے لیے پائیدار ترقی کے لیے 2030 کے ایجنڈے کے اہداف کو مختلف ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں سے ہم آہنگ کرنا، درمیانی اور طویل المدتی منصوبہ بندی کو بہتر بنانا اور پالیسیوں کے تسلسل اور استحکام کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ دوسری، عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے غربت کے خاتمے، غذائی اور توانائی کے تحفظ، ماحولیاتی تحفظ اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانا ہے۔

تیسری، عملی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے عالمی ترقیاتی تعاون کو درپیش اہم رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے کہ وہ ترقیاتی اور موسمیاتی فنانسنگ سے متعلق اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں۔ چوتھی، اتحاد، مساوات، توازن اور باہمی مفاد پر مبنی عالمی ترقیاتی شراکت داری قائم کرنا ہے۔

چینی مندوب نے کہا کہ رواں سال گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے آغاز کی پانچویں سالگرہ ہے۔ چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کو آگے بڑھانے، 2030 کے ایجنڈے کی حمایت کرنے اور ایک زیادہ خوشحال دنیا کی تعمیر میں مزید کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)