اٹلانٹا۔1نومبر (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اٹلانٹا میں جی 20 اجلاس کے موقع پر جرمنی، فرانس، جاپان اور برازیل کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔اردو نیوز کے مطابق ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال خصوصا میری ٹائم سکیورٹی اور بین الاقوامی تجارت کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزراء خارجہ سے الگ الگ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کا جائزہ لیا۔ حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بات چیت کی۔
اس موقع پرآبنائے ہرمز اور باب المندب میں جہاز رانی کو درپیش خطرات، انرجی سکیورٹی، بین الاقوامی تجارت اور سپلائی چینز پر اس کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا۔وزرائے خارجہ نے آبی گرر گاہوں کے تحفظ اور بین الاقوامی تجارت کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے جرمنی اور برازیلی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتوں میں علاقائی چیلنجز سے نمٹنے، سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لیے بین الاقوامی ہم آہنگی کی اہمیت پر بات کی۔جاپانی اور فرانسیسی ہم منصبوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں سعودی عرب کی سر زمین پر حوثی ملائیشیا کے حملوں کا ذکر کیا گیا۔
سعودی عرب اور جاپان نے ان حملوں کی مذمت کی، علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے یکجہتی کا اعادہ کیا۔ان ملاقاتوں میں امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بھی موجود تھیں۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)


