اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ وسطی ایشیا میں علاقائی اقتصادی تعاون کے حوالے سے منعقد ہونے والے دوسرے تیان شان فورم میں بطور ممتاز کلیدی مقرر شرکت کے لیے قازقستان کے شہر الماتی پہنچ گئے۔ فورم 2 اور 3 نومبر 2026 کو منعقد ہوگا۔وفاقی وزیر کی فورم میں شرکت پاکستان کے علاقائی اقتصادی تعاون، علاقائی روابط کے فروغ اور وسطی ایشیا میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے عزم کی عکاس ہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



