جمعہ، 27 نومبر 2026
تازہ ترین
خصوصی افراد کیلئے جدید اے آئی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کا اعلان جوہری سلامتی کے تربیتی و معاونتی مراکز کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا 15واں سالانہ اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں مذہبی عبادات کی ادائیگی کے لیے انتہائی پُرامن اور خوشگوار ماحول فراہم کیا گیا،سکھ یاتری سائبر حملے میں ہیکرز کی فیفا کے محدود ذاتی اور کاروباری ڈیٹا تک رسائی کی تصدیق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، مالکان کا موقف صوبائی وزیر زراعت حاجی میر علی مدد جتک کی رہائش گاہ پر کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے، حل کی یقین دہانی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری کی ملاقات وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا تمام اضلاع میں سستے بازار قائم کرنے کا حکم، تین روز میں قابل عمل سفارشات طلب استور میں بجلی بحران کے خاتمے کے لیے پرانی ٹرانسمیشن لائنیں تبدیل کی جائیں گی،رکن گلگت بلتستان اسمبلی رانا فاروق احسن اقبال کی چینی قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے نائب چیئرمین سے ملاقات،شاہراہ قراقرم کی مالی معاونت، گوادر میں بحری جہاز رانی اور پاک چین تعاون کے فروغ پر گفتگو ضلع استور میں انسداد پولیو کی قومی مہم 12 سے 15 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی، ڈپٹی کمشنر استور ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر 0.11 فیصد کمی، سالانہ بنیادوں پر 9.49 فیصد اضافہ خصوصی افراد کیلئے جدید اے آئی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کا اعلان جوہری سلامتی کے تربیتی و معاونتی مراکز کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا 15واں سالانہ اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں مذہبی عبادات کی ادائیگی کے لیے انتہائی پُرامن اور خوشگوار ماحول فراہم کیا گیا،سکھ یاتری سائبر حملے میں ہیکرز کی فیفا کے محدود ذاتی اور کاروباری ڈیٹا تک رسائی کی تصدیق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، مالکان کا موقف صوبائی وزیر زراعت حاجی میر علی مدد جتک کی رہائش گاہ پر کھلی کچہری، عوامی مسائل سنے، حل کی یقین دہانی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری کی ملاقات وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا تمام اضلاع میں سستے بازار قائم کرنے کا حکم، تین روز میں قابل عمل سفارشات طلب استور میں بجلی بحران کے خاتمے کے لیے پرانی ٹرانسمیشن لائنیں تبدیل کی جائیں گی،رکن گلگت بلتستان اسمبلی رانا فاروق احسن اقبال کی چینی قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے نائب چیئرمین سے ملاقات،شاہراہ قراقرم کی مالی معاونت، گوادر میں بحری جہاز رانی اور پاک چین تعاون کے فروغ پر گفتگو ضلع استور میں انسداد پولیو کی قومی مہم 12 سے 15 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی، ڈپٹی کمشنر استور ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر 0.11 فیصد کمی، سالانہ بنیادوں پر 9.49 فیصد اضافہ
قومی خبریں

بلوچستان کی 58 طالبات کو مکمل وظائف پر چار سالہ بی ایڈ پروگرام میں تعلیم فراہم کی جا رہی ہے ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا

ڈاکٹر بشریٰ مرزا
ڈاکٹر بشریٰ مرزا

راولپنڈی۔1نومبر (اے پی پی):وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کہا ہے کہ بلوچستان کی 58 طالبات کو مکمل وظائف پر چار سالہ بی ایڈ پروگرام میں تعلیم فراہم کی جا رہی ہے جس کا مقصد بلوچستان میں خواتین کی تعلیم اور معیاری تدریس کو فروغ دینا ہے۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری تعلیمی پروگرام کے تحت فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور محکمہ اسکول ایجوکیشن حکومت بلوچستان کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت یہ طالبات یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں اور 2030 تک اپنی ڈگری مکمل کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے طالبات کو جدید تدریسی طریقوں اور پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد بلوچستان واپس جا کر پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں تدریسی خدمات انجام دے سکیں اور اپنے صوبے میں تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کریں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اس اقدام سے مختلف علاقوں کے درمیان تعلیمی فرق کم کرنے، نوجوان خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ یونیورسٹی طالبات کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ ان کی اخلاقی اور فکری صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان سے تعلق رکھنے والی زیرتعلیم طالبات نے یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول کو سراہتے ہوئے اے پی پی کو بتایا کہ انہیں جدید تدریسی طریقوں اور بہتر تعلیمی سہولیات کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے سے ان کے علم میں اضافہ ہوا ہے اور انہیں اپنی صلاحیتیں بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ طالبات نے کہا کہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور دیگر طالبات نے انہیں ایسا دوستانہ ماحول فراہم کیا ہے کہ انہیں اپنے صوبے سے دور رہنے کا احساس نہیں ہوتا۔ انہوں نے اس تعلیمی موقع کی فراہمی پر وزرائے اعلیٰ بلوچستان و پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)