راولپنڈی۔1نومبر (اے پی پی):سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر سینئر پولیس افسران نے شہر کے گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران نے فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی ڈیوٹی کی نگرانی کی۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرجا گھروں میں آنے والے افراد کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی جبکہ فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ۔ سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



