بدھ، 25 نومبر 2026
تازہ ترین
سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت ، تعلیمی انصاف کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور پاکستان کی سعودی عرب میں ریاض کے مالیاتی مرکز میں حوثی ملیشیا کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت پاکستان کے شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ، تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی کابینہ کی شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی کی منظوری اوگرا کا بدھ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 4 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 1روپے کی کمی دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأت کا اسلام آباد میں آغاز، پہلے روز 13 ممالک کے قراء کی شرکت مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز،پاکستان شاہینز نے گروپ بی کے آخری میچ میں نیپال کو 96 رنز سے شکست دیدی وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر ’’ویلکم سپر سی ایم‘‘ اور پوٹھوہاری نعروں والے بینرز توجہ کا مرکز بن گئے پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ کے شعبے میں تعاون کے 20 سال مکمل، مقامی ٹیکنالوجی اور جدت کا مظاہرہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا دورہ راولپنڈی، مزید 5 ہزار گرین بسیں لانے، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار میں ماڈل بازاروں کے افتتاح کا اعلان صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات وزیراعلی مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں گرین بس، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار بیوٹیفکیشن پلان کا افتتاح کر دیا وفاقی وزیر تجارت کی فوڈ ایگ 2026میں بین الاقوامی وفودسے ملاقاتیں، سرمایہ کاری و تجارتی تعائون کے فروغ پر زور سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت ، تعلیمی انصاف کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور پاکستان کی سعودی عرب میں ریاض کے مالیاتی مرکز میں حوثی ملیشیا کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت پاکستان کے شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ، تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی کابینہ کی شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی کی منظوری اوگرا کا بدھ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 4 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 1روپے کی کمی دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأت کا اسلام آباد میں آغاز، پہلے روز 13 ممالک کے قراء کی شرکت مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز،پاکستان شاہینز نے گروپ بی کے آخری میچ میں نیپال کو 96 رنز سے شکست دیدی وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر ’’ویلکم سپر سی ایم‘‘ اور پوٹھوہاری نعروں والے بینرز توجہ کا مرکز بن گئے پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ کے شعبے میں تعاون کے 20 سال مکمل، مقامی ٹیکنالوجی اور جدت کا مظاہرہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا دورہ راولپنڈی، مزید 5 ہزار گرین بسیں لانے، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار میں ماڈل بازاروں کے افتتاح کا اعلان صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات وزیراعلی مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں گرین بس، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار بیوٹیفکیشن پلان کا افتتاح کر دیا وفاقی وزیر تجارت کی فوڈ ایگ 2026میں بین الاقوامی وفودسے ملاقاتیں، سرمایہ کاری و تجارتی تعائون کے فروغ پر زور
بین الاقوامی خبریں

چین-یورپ تجارتی تعلقات مضبوط ہیں، صدر یورپی مرکزی بینک

چین-یورپ تجارتی تعلقات مضبوط ہیں، صدر یورپی مرکزی بینک

بیجنگ۔31اکتوبر (اے پی پی):یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لاگارڈ نے کہا ہے کہ چین۔یورپ کے تجارتی تعلقات مضبوط ہیں اور یورپ اور چین مال اور خدمات کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجارتی شراکت دار ہیں۔ یہ بات انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک گروپ کے تھائی لینڈ میں منعقدہ خزاں کےسالانہ اجلاس 2026 کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے عالمی معیشت کے بارے میں خبردار کیا کہ جغرافیائی سیاسی ڈھانچے کی تبدیلی نہ تو قیمتوں کے استحکام کے لیے فائدہ مند ہے، نہ ہی اقتصادی ترقی اور نہ ہی یہ پوری انسانیت میں بانٹے جانے والے جدت اور ترقی کے نتائج کے لیے مفید ہے۔

انہوں نے کہا کہ جغرافیائی سیاسی صورتحال پہلے سے درست راہ پر چلنے والی اقتصادی پالیسیوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ وبا کے بعد، روس اور یوکرین کے تنازع کی وجہ سے پیدا ہونے والے توانائی کے بحران کے بتدریج ختم ہونے کے بعد مہنگائی کی شرح پہلے ہی درمیانی مدت کے ہدف یعنی 2 فیصد کی سطح پر واپس آ چکی تھی لیکن بدقسمتی سے یہ عمل رک گیا ، جو اقتصادی ترقی ممکن تھی اس میں جغرافیائی سیاسی صورتحال کی تبدیلی اور ممالک کے اقدامات سے رکاوٹ پیدا ہوئی ہے ۔مصنوعی ذہانت کی ترقی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوری کام یہ ہے کہ ہم سب مصنوعی ذہانت کی ترقی کی سمت کو سمجھیں اور یہ سمجھیں کہ انسان جیسے آپ اور میں مصنوعی ذہانت کی ترقی پر کس طرح قابو پا سکتے ہیں۔

مصنوعی ذہانت ایک طویل چین ہے جس میں مختلف حصے شامل ہیں اور کوئی بھی پوری ماحولیاتی پٹڑی پر قابو نہیں پا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر یورپ کو مصنوعی ذہانت اور دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں میں تیز رفتاری سے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کھلے ماحول کو برقرار رکھتے ہوئے اقتصادی لچک کو بڑھایا جا سکے۔چین-یورپ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ دونوں کے تجارتی تعلقات مضبوط ہیں اور یورپ اور چین مال اور خدمات کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجارتی شراکت دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین-یورپ تعاون کو مضبوط کرنا نہ صرف ہر ایک کی ترقی کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ اس سے عالمی اقتصادی ترقی میں بھی مدد فراہم ہو گی ۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)