اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
اسلام آباد ایئرپورٹ پر قومی سکواش ٹیم کا شاندار استقبال دوستانہ فٹ بال میچ، ارجنٹائن نے برکینا فاسو کو 0-7 سے آؤٹ کلاس کر دیا ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کھیلوں کے شعبے میں اہم پیشرفت ایگری کنیکشنز 2026 کانفرنس اینڈ ایکسپو ،پاکستان میں زرعی جدت اور سرمایہ کاری کا نیا باب آزادکشمیر ،کالعدم فسادی جتھے سے 8 اراکین کا اعلان لاتعلقی وفاقی وزیرِ ریلوے کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کوخراجِ تحسین سکھر حیدرآباد موٹروےکی تعمیر کاآغاز آئندہ ماہ ہو جائے گا، وفاقی وزیر مواصلات بھارت کی اپنی تاریخی ہزیمت چھپانے کی بھونڈی کوشش،بھارتی نشریاتی ادار ہ اے این آئی صدر مملکت کا ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین برازیل نے بھارت کو فرینڈلی فٹ بال میچ میں 0-4 سے دھول چٹادی جبوتی اور ایتھوپیا میں پاکستانی سفیروں نے ایم ٹی آنر 25 کے عملہ کے چار زخمی پاکستانی ارکان اورتین میتوں کو کراچی روانہ کر دیا ، ترجمان دفتر خارجہ دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار اسلام آباد ایئرپورٹ پر قومی سکواش ٹیم کا شاندار استقبال دوستانہ فٹ بال میچ، ارجنٹائن نے برکینا فاسو کو 0-7 سے آؤٹ کلاس کر دیا ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کھیلوں کے شعبے میں اہم پیشرفت ایگری کنیکشنز 2026 کانفرنس اینڈ ایکسپو ،پاکستان میں زرعی جدت اور سرمایہ کاری کا نیا باب آزادکشمیر ،کالعدم فسادی جتھے سے 8 اراکین کا اعلان لاتعلقی وفاقی وزیرِ ریلوے کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کوخراجِ تحسین سکھر حیدرآباد موٹروےکی تعمیر کاآغاز آئندہ ماہ ہو جائے گا، وفاقی وزیر مواصلات بھارت کی اپنی تاریخی ہزیمت چھپانے کی بھونڈی کوشش،بھارتی نشریاتی ادار ہ اے این آئی صدر مملکت کا ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین برازیل نے بھارت کو فرینڈلی فٹ بال میچ میں 0-4 سے دھول چٹادی جبوتی اور ایتھوپیا میں پاکستانی سفیروں نے ایم ٹی آنر 25 کے عملہ کے چار زخمی پاکستانی ارکان اورتین میتوں کو کراچی روانہ کر دیا ، ترجمان دفتر خارجہ دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار
پنجاب

راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کے دوران ہدف میں شامل بچوں کی ویکسی نیشن کا عمل مؤثر انداز میں جاری رہا ، مائیکرو پلان کے تحت 98 فیصد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے

راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کے دوران ہدف میں شامل بچوں کی ویکسی نیشن کا عمل مؤثر انداز میں جاری رہا ، مائیکرو پلان کے تحت 98 فیصد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے

راولپنڈی۔3اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کے دوران ہدف میں شامل بچوں کی ویکسی نیشن کا عمل مؤثر انداز میں جاری رہا اور مائیکرو پلان کے تحت 98 فیصد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے رہ جانے والے بچوں، زیرو ڈوز بچوں اور ویکسی نیشن سے انکار کرنے والے خاندانوں کے بچوں کی سو فیصد کوریج یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ انسداد پولیو مہم کے بعد جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فضائل مدثر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے، متعلقہ محکموں کے افسران اور ایریا انچارجز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ستمبر 2026 کی انسداد پولیو مہم کی کارکردگی، ویکسی نیشن کوریج، رہ جانے والے بچوں، زیرو ڈوز بچوں، ویکسی نیشن سے انکار کے واقعات، فیلڈ مانیٹرنگ اور ماحولیاتی نگرانی کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مائیکرو پلان کے تحت 691,140 بچوں کے ہدف کے مقابلے میں 674,937 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جو تقریباً 98 فیصد کوریج بنتی ہے۔

گھروں سے باہر موجود بچوں سمیت مختلف مقامات پر 227,192 بچوں کی بھی ویکسی نیشن کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے دوران سامنے آنے والے 1841 ریفیوزلز میں سے 1614 بچوں کو اسی مہم کے دوران ویکسین پلا دی گئی جبکہ ضلع میں نشاندہی کیے گئے 2537 زیرو ڈوز بچوں میں سے 2068 بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ہدایت کی کہ رہ جانے والے اور زیرو ڈوز بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے فیلڈ ٹیمیں مزید متحرک کی جائیں اور بچوں کی ویکسی نیشن کے ساتھ ریکارڈ کی مکمل تصدیق بھی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، اس مقصد کے لیے محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، عالمی ادارہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے مربوط انداز میں اقدامات جاری رکھیں۔ اجلاس میں 5 سے 12 اکتوبر تک خصوصی ای پی آئی کریش پروگرام کے تحت راولپنڈی سٹی، کینٹ، رورل اور ٹیکسلا میں رہ جانے والے بچوں کی کوریج جبکہ اکتوبر کے دوران تمام تحصیلوں میں اضافی ویکسی نیشن سرگرمیوں کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)