اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
اسلام آباد ایئرپورٹ پر قومی سکواش ٹیم کا شاندار استقبال دوستانہ فٹ بال میچ، ارجنٹائن نے برکینا فاسو کو 0-7 سے آؤٹ کلاس کر دیا ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کھیلوں کے شعبے میں اہم پیشرفت ایگری کنیکشنز 2026 کانفرنس اینڈ ایکسپو ،پاکستان میں زرعی جدت اور سرمایہ کاری کا نیا باب آزادکشمیر ،کالعدم فسادی جتھے سے 8 اراکین کا اعلان لاتعلقی وفاقی وزیرِ ریلوے کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کوخراجِ تحسین سکھر حیدرآباد موٹروےکی تعمیر کاآغاز آئندہ ماہ ہو جائے گا، وفاقی وزیر مواصلات بھارت کی اپنی تاریخی ہزیمت چھپانے کی بھونڈی کوشش،بھارتی نشریاتی ادار ہ اے این آئی صدر مملکت کا ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین برازیل نے بھارت کو فرینڈلی فٹ بال میچ میں 0-4 سے دھول چٹادی جبوتی اور ایتھوپیا میں پاکستانی سفیروں نے ایم ٹی آنر 25 کے عملہ کے چار زخمی پاکستانی ارکان اورتین میتوں کو کراچی روانہ کر دیا ، ترجمان دفتر خارجہ دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار اسلام آباد ایئرپورٹ پر قومی سکواش ٹیم کا شاندار استقبال دوستانہ فٹ بال میچ، ارجنٹائن نے برکینا فاسو کو 0-7 سے آؤٹ کلاس کر دیا ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کھیلوں کے شعبے میں اہم پیشرفت ایگری کنیکشنز 2026 کانفرنس اینڈ ایکسپو ،پاکستان میں زرعی جدت اور سرمایہ کاری کا نیا باب آزادکشمیر ،کالعدم فسادی جتھے سے 8 اراکین کا اعلان لاتعلقی وفاقی وزیرِ ریلوے کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کوخراجِ تحسین سکھر حیدرآباد موٹروےکی تعمیر کاآغاز آئندہ ماہ ہو جائے گا، وفاقی وزیر مواصلات بھارت کی اپنی تاریخی ہزیمت چھپانے کی بھونڈی کوشش،بھارتی نشریاتی ادار ہ اے این آئی صدر مملکت کا ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین برازیل نے بھارت کو فرینڈلی فٹ بال میچ میں 0-4 سے دھول چٹادی جبوتی اور ایتھوپیا میں پاکستانی سفیروں نے ایم ٹی آنر 25 کے عملہ کے چار زخمی پاکستانی ارکان اورتین میتوں کو کراچی روانہ کر دیا ، ترجمان دفتر خارجہ دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار
قومی خبریں

صدر مملکت کا ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پاکستان اور جرمنی کے درمیان کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا،صدر آصف علی زرداری کا جرمن اتحاد کے دن پر اپنے ہم منصب کے نام تہنیتی پیغام

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نےآپریشن کے دوران بھاری اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لینے اور فتنہ الخوارج کے تین اہم سرغنوں کے خاتمے پر سکیورٹی اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ بیرونی سرپرستی اور مقامی سہولت کاروں کی مدد سے سرگرم عمل دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔عزم استحکام وژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھی جائیں۔صدر زرداری نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لئے قومی عزم غیر متزلزل ہے،پوری قوم سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو ملکی امن و سلامتی کی خاطر قربانی پر سلام پیش کرتی ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)