اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
برازیل نے بھارت کو فرینڈلی فٹ بال میچ میں 0-4 سے دھول چٹادی طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت مزید تیز، افغانستان کے مختلف صوبوں میں کارروائیاں جاری ابتدائی سٹیج پر تشخیص سے چھاتی کے کینسر پر قابو پایا جا سکتا ہے،رپورٹ وزیر اعظم شہباز شریف کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین امریکا میں 6 افراد کو لے جانے والا چھوٹا طیارہ لاپتہ ایشین گیمز 2026،پوری پول بون سن اور یو زیڈی ایونٹ کے بہترین کھلاڑی قرار کینیا، متعدد گاڑیوں کے درمیان تصادم ، 17 افراد ہلاک لاہور ٹریفک پولیس کا جان لیوا حادثات میں ملوث گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس، روٹ پرمٹس اور ڈرائیونگ لائسنس چیک کرنے کا حکم انگلش پریمیئر لیگ ،مانچسٹر سٹی کی ٹیم سب سے زیادہ 15 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست پاک ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر، ریٹائرمنٹ کا اعلان لاہور ٹریفک پولیس کاون ویلرز اور ہیوی بائیکرز کے خلاف کریک ڈائون سٹار فٹبالر لیونل میسی ارجنٹائن کی جانب سے اپنا الوداعی میچ 6 اکتوبر کوکھیلیں گے برازیل نے بھارت کو فرینڈلی فٹ بال میچ میں 0-4 سے دھول چٹادی طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت مزید تیز، افغانستان کے مختلف صوبوں میں کارروائیاں جاری ابتدائی سٹیج پر تشخیص سے چھاتی کے کینسر پر قابو پایا جا سکتا ہے،رپورٹ وزیر اعظم شہباز شریف کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین امریکا میں 6 افراد کو لے جانے والا چھوٹا طیارہ لاپتہ ایشین گیمز 2026،پوری پول بون سن اور یو زیڈی ایونٹ کے بہترین کھلاڑی قرار کینیا، متعدد گاڑیوں کے درمیان تصادم ، 17 افراد ہلاک لاہور ٹریفک پولیس کا جان لیوا حادثات میں ملوث گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس، روٹ پرمٹس اور ڈرائیونگ لائسنس چیک کرنے کا حکم انگلش پریمیئر لیگ ،مانچسٹر سٹی کی ٹیم سب سے زیادہ 15 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست پاک ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر، ریٹائرمنٹ کا اعلان لاہور ٹریفک پولیس کاون ویلرز اور ہیوی بائیکرز کے خلاف کریک ڈائون سٹار فٹبالر لیونل میسی ارجنٹائن کی جانب سے اپنا الوداعی میچ 6 اکتوبر کوکھیلیں گے
پنجاب

وزیراعلی پنجاب مریم نواز یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے نامزد، مسقط مدعوکرلیاگیا

وزیراعلی پنجاب مریم نواز یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے نامزد، مسقط مدعوکرلیاگیا

لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازکویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے مسقط مدعوکرلیاگیا۔عالمی یوم رہائش پر یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈکیلئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز مسقط جائیں گی۔یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ اقوام متحدہ کے ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام سے متعلق اعلی ترین بین الاقومی اعزازہے۔یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ مختلف افراد، شہروں،حکومت اورسرکاری اداروں،سول سوسائٹی،پرائیویٹ آرگنائزیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ،پراجیکٹس وغیرہ کو دیا جاتا ہے۔

سکرول آف آنر ایوارڈسستی اورمناسب ترین رہائشگاہ،پائیدار اربن ڈویلپمنٹ،بنیادی شہری سہولتوں میں بہتری،شہری تعمیر نو،قدرتی آفات کے بحالی پروگرام کے اہداف کو مدنظر رکھ کر دیا جا تا ہے۔37سال سے جاری 200 یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ دیئے جاچکے ہیں ۔ پاکستان میں پہلی اورآخری مرتبہ ایرا کے ڈپٹی چیئرمین نے2007میں یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا۔پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ2026میں سرفہرست ہے۔

پاکستان کے علاوہ میانمیر،برازیل،ٹیونس اورانگلینڈ /لندن کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈکیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز اپنی چھت اپناگھر پروگرام کے سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے خصوصی دعوت پر تقریب میں شرکت کریں گی۔عمان کے کنونشن اینڈایگزیبیشن سینٹر میں وزیراعلی کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈپیش کیا جائے گا۔

وزیراعلی مریم نواز نے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ پنجاب کے بے گھر افراد کے نام کردیا اور کہاکہ یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈپنجاب کے بے گھر افراد کیلئے اعزاز ہے۔وزیراعلی نے کہاکہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کاسب سے بہترین لوکاسٹ ہائوسنگ پراجیکٹ ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)