اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):20ویں ایشین گیمز ایچی ناگویا 2026 میں ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیتنے والی پاکستان سکواش ٹیم کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر سکواش کے شائقین، کھلاڑیوں کے اہل خانہ، مداحوں اور کھیلوں سے وابستہ حکام کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر موجود تھی، جنہوں نے قومی ہیروز کا استقبال کیا اور تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن نے قومی ٹیم کے استقبال کے لیے آنے والے تمام شائقین اور حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



