اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
اسلام آباد ایئرپورٹ پر قومی سکواش ٹیم کا شاندار استقبال دوستانہ فٹ بال میچ، ارجنٹائن نے برکینا فاسو کو 0-7 سے آؤٹ کلاس کر دیا ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کھیلوں کے شعبے میں اہم پیشرفت ایگری کنیکشنز 2026 کانفرنس اینڈ ایکسپو ،پاکستان میں زرعی جدت اور سرمایہ کاری کا نیا باب آزادکشمیر ،کالعدم فسادی جتھے سے 8 اراکین کا اعلان لاتعلقی وفاقی وزیرِ ریلوے کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کوخراجِ تحسین سکھر حیدرآباد موٹروےکی تعمیر کاآغاز آئندہ ماہ ہو جائے گا، وفاقی وزیر مواصلات بھارت کی اپنی تاریخی ہزیمت چھپانے کی بھونڈی کوشش،بھارتی نشریاتی ادار ہ اے این آئی صدر مملکت کا ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین برازیل نے بھارت کو فرینڈلی فٹ بال میچ میں 0-4 سے دھول چٹادی جبوتی اور ایتھوپیا میں پاکستانی سفیروں نے ایم ٹی آنر 25 کے عملہ کے چار زخمی پاکستانی ارکان اورتین میتوں کو کراچی روانہ کر دیا ، ترجمان دفتر خارجہ دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار اسلام آباد ایئرپورٹ پر قومی سکواش ٹیم کا شاندار استقبال دوستانہ فٹ بال میچ، ارجنٹائن نے برکینا فاسو کو 0-7 سے آؤٹ کلاس کر دیا ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کھیلوں کے شعبے میں اہم پیشرفت ایگری کنیکشنز 2026 کانفرنس اینڈ ایکسپو ،پاکستان میں زرعی جدت اور سرمایہ کاری کا نیا باب آزادکشمیر ،کالعدم فسادی جتھے سے 8 اراکین کا اعلان لاتعلقی وفاقی وزیرِ ریلوے کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کوخراجِ تحسین سکھر حیدرآباد موٹروےکی تعمیر کاآغاز آئندہ ماہ ہو جائے گا، وفاقی وزیر مواصلات بھارت کی اپنی تاریخی ہزیمت چھپانے کی بھونڈی کوشش،بھارتی نشریاتی ادار ہ اے این آئی صدر مملکت کا ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین برازیل نے بھارت کو فرینڈلی فٹ بال میچ میں 0-4 سے دھول چٹادی جبوتی اور ایتھوپیا میں پاکستانی سفیروں نے ایم ٹی آنر 25 کے عملہ کے چار زخمی پاکستانی ارکان اورتین میتوں کو کراچی روانہ کر دیا ، ترجمان دفتر خارجہ دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار
قومی خبریں

سکھر حیدرآباد موٹروےکی تعمیر کاآغاز آئندہ ماہ ہو جائے گا، وفاقی وزیر مواصلات

سکھر حیدرآباد موٹروےکی تعمیر کاآغاز آئندہ ماہ ہو جائے گا، وفاقی وزیر مواصلات

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں آئندہ ماہ سے سکھر حیدرآباد موٹروے ایم-6 کی تعمیر کے آغاز کی خوشخبری سنا دی ۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ 30 برسوں سے زیر التوا موٹروے کی تعمیر شروع ہونے جا رہی ہے، اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ ایم-6 جیسے تاریخی منصوبے کو عملی شکل دینے کا موقع مل رہا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ ایم-6 موٹروے سندھ سمیت پاکستان بھر میں تجارتی سرگرمیوں کو نئی رفتار دے گی،موٹروے ایم -6 ملک کی معاشی ترقی اور علاقائی رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کی سنگِ بنیاد کی تقریب میں صدرِ مملکت اور بلاول بھٹو کو خصوصی طور پر مدعو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے معزز اراکین کو بھی اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ موٹروے ایم-6 منصوبہ سندھ اور پاکستان کی ترقی کے لیے سنگِ میل ثابت ہو گا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)